براؤزنگ زمرہ
کھیل
بنگلادیش اے ٹیم کی پاکستان آمد
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کی اے ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی ٹیم ڈھاکا سے براستہ دوحا پاکستان پہنچی، بنگال ٹائیگرز کی اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
بنگلادیش میں جاری مظاہروں اور پرتشدد واقعات کے باوجود اے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔
بنگلادیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز 13 اگست سے 30 اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائے گی۔
بنگلادیش اے اور پاکستان…
ارشد ندیم کا اولمپکس میں ریکارڈ، پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا
پیرس (پاک ترک نیوز ) پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں 2 مرتبہ 90 میٹر سے زائد طویل تھرو پھینک کر پاکستان کیلئے تاریخ رقم کر دی۔
تفصیلات کےمطابق 40 سال بعد ارشد ندیم نے پاکستان کو اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جتوا دیا، پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں 2 مرتبہ 90 میٹر سے زائد طویل تھرو پھینک کر پاکستان کیلئے تاریخ رقم کر دی۔
پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ جمعرات کی شب کو ہوا، فائنل مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے سب سے طویل تھرو…
قوم کی واحد امید، جیولن تھرو کے فائنل کیلئے ارشد ندیم آج میدان میں اُتریں گے
پیرس(پاک ترک نیوز پاکستانی قوم کی واحد امید ، پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل کیلئے ارشد ندیم آج میدان میں اتریں گے ۔
پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق آج رات گیارہ بج کر 25 منٹ پر ہورہا ہے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم سمیت 12 ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے۔
پہلے مرحلے میں تمام 12 ایتھلیٹس تین، تین بار جیولین پھینکیں گے، تین باریوں کے بعد 8 بہترین تھرو کرنے والے ایتھلیٹس مزید تین باریاں لیں گے، مجموعی چھ باریوں میں سب سے بہتر تھرو پلیئر کی حتمی تھرو قرار پائے گی،…
پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ کامران غلام، محمد علی اور محمد ہریرہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیمپ کی نگرانی کریں گے۔جیسن گلیسپی کی بطور ہیڈکوچ یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہے۔
بنگلادیش کی ٹیسٹ ٹیم 17 اگست کی صبح اسلام آباد پہنچے گی…
ارشد ندیم پیرس اولمکپس میں میڈل کیلئے آخری امید،آج ایکشن میں دکھائی دیں گے
کراچی(پاک ترک نیوز) پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل کی واحد امید ارشد ندیم آج ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق جیولین تھرو مقابلوں کے گروپس کا اعلان کردیا گیا، ارشد اور بھارتی ہم عصر نیرج چوپڑا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، منگل کو ابتدائی کوالیفائنگ مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوں گے۔
پاکستانی ارشد ندیم 5 ویں نمبر پر تھرو کرنے آئیں گے، عالمی نمبر 5 ایڈیس میٹوشیویسیئس اور نمبر 6 اینڈرسن پیٹرس بھی ان کے ہی گروپ میں شامل ہیں، 90 میٹر کی تھرو کرنے والے جرمنی کے…
پیرس اولمپکس :امریکہ نے میڈلز کی دوڑ میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا
پیرس (پاک ترک نیوز) پیرس اولمپکسں میڈلز کی دوڑ میں پہلی پوزیشن کے لئے چین اور امریکہ کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ پچھلی رات دونوں ملک سونے کے 19-19 تمغے جیت کر برابرتھے مگر امریکہ تمغوں کی مجموعی تعداد کی بنیاد پر پہلے نمبر پر آگیا تھا۔ مگر اب ایک اور سونے کا تمغہ جیت کر چین 20سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔
اتوار کے روز ٹینس کے مردوں کے سنگلز فائنل میں سربیا کے عالمی شہرت یافتہ سابقہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی نووک جوکووچ نے اپنے پانچویں اولمپک ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک اسپین کے…
سابق انگلش بلے باز گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
لندن (پاک ترک نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سابق انگلش بلے گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
گراہم تھورپ نے اپنے1993سے لیکر 2005تک کیریئر میں 100ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی اور وہ انگلش ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ بھی کام کرتے رہے ۔وہ 2022میں افغانستان کے ہیڈ کوچ بھی مقرر ہوئے تھے جس کے بعد وہ شدید بیمارکا ہو گئے تھے ۔
کیریئر کے دوران تھورپ نے 16 سنچریوں کے ساتھ 6744 ٹیسٹ رنز بنائے، اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 82 مرتبہ نمائندگی بھی کی…
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک سیزن میں تین نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس منعقد کرنیکا اعلان
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 میں تین نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق تینوں فارمیٹس میں چیمپیئنز کپ ون ڈے، چیمپیئنز کپ ٹی20 اور چیمپیئنز فرسٹ کلاس کپ منعقد ہوں گے۔ نئے سیزن کا آغاز یکم ستمبر کو چیمپیئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہوگا۔
ان تین ایونٹس میں 131 فرسٹ کلاس میچز، دو ایونٹس میں 40 پچاس اوورز کے میچز اور تین ایونٹس میں 97 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔تین چیمپیئنز ٹورنامنٹس کے اضافے کے بعد پی سی بی اب مردوں کے آٹھ سینیئر…
پاکستان کرکٹ ٹیم میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے: وزیراعظم
لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے کہا ہے کرکٹ ٹیم کی تشکیل نوکریں، میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے صرف ٹیلنٹ کو آگے لایا جائے، کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو ایک بڑی کامیابی ہو گی، میرٹ کیخلاف میں بھی سفارش کروں تو نہ مانیں۔
ان کا…
سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034کی میزبانی کیلئے 140ممالک کی حمایت حاصل
ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کو فیفاورلڈ کپ 2034کی میزبانی کیلئے 140ممالک کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کو 140 سے زیادہ ممالک کی حمایت حاصل ہوئی ہے، جو کسی ایک ملک میں اب تک کا سب سے بڑا ہے۔
سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سعودی فٹ بال فیڈریشن (SAFF) کے صدر یاسر المسیحل کے مطابق، ممالک کی بے مثال حمایت اس تقریب کی میزبانی کے لیے مملکت کی صلاحیت پر دنیا کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے پی سی بی کی پیشکش ٹھکرا دی
کراچی (پاک تر ک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی پیشکش ٹھکرا دی۔
سابق کپتان اور کنگ آف سوئنگ وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) یا چیئرمین کے مشیر کی حیثیت سے شمولیت کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب پی سی بی کو اپنے کرکٹ کے معاملات کے انتظام پر جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو جو وفاقی وزیر داخلہ کے طور پر بھی کام کرتے ہیں، کو ان کے دوہرے کردار کی وجہ…
چیمپئینز ٹرافی 2025؛ ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا
دبئی (پاک ترک نیوز) پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا۔
پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کیلئے ڈرافٹ شیڈول جاری منظر عام پر آگیا۔
12 سے 18 فروری تک سات دن کا وقفہ ‘سپورٹ پیریڈ’ کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جس میں ٹیمیں وارم اَپ میچز میں حصۃ لیں گی جبکہ میڈیا اور تشہیری سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔10 مارچ کو فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔
آخری بار چیمپئنز ٹرافی سال 2017 میں کھیلی…
چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے 7کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص
دبئی (پاک ترک نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 7کروڑ ڈالر بجٹ کی منظوری دی تھی ۔
آئی سی سی کے گزشتہ ہفتے سری لنکا میں ہونے والے اجلاس میں اس شو پیس ایونٹ کے بجٹ کی منظوری دی گئی تھی۔
چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان میں ہوگی جس کا پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی نے سکروٹنی کے بعد منظور کیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی…
پی سی بی کا ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لینے کا فیصلہ
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ورلڈ کپ اور حالیہ سیریز میں کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کو مزید سنجیدگی سے لینے کا فیصلہ کر لیا۔
پی سی بی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم میں گروپنگ اور کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر مزید نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ کے جائزے کے لیے بورڈ نے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا سربراہ کسی سابق کپتان کو بنائے جانے کا امکان ہے۔
کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گروپنگ اور ڈسپلن توڑنے والے…
پاکستان انڈر 19افغانستان اور بنگلہ دیش سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گا
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گی ۔
2024 پاکستان مردوں کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 13 سے 26 نومبر تک 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز میں افغانستان اور میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا مقابلہ کرے گی۔
ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا ۔اس ٹورنامنٹ کے ساتھ ڈبل لیگ فارمیٹ پر کھیلا جائے گا اور ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
یہ سیریز اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2024 تک کھیلی جائے گی…
جو روٹ نے ٹیسٹ میں کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی،بابراعظم کی ترقی
لاہور(پاک ترک نیوز) انگلینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔
جو روٹ نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں میں 291رنز بنائے تھے ۔ کیوی قائد ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔انہوں نے ٹیسٹ میں بادشاہت تقریباً ایک سال تک قائم رکھی۔ سابق پاکستانی قائد بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ انگلینڈ کے ہیری بروک چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے ۔
آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ پانچویں جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما…
بھارتی ٹیم حکومتی اجازت ملنے پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے ،جے شاہ
لاہور(پاک ترک نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایک بار پھر اشارہ دیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔
اتر پردیش پریمیئر لیگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کے صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان ون ڈے ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے جو چاہے کہے لیکن چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے ہمیں حکومتی منظوری درکار ہے۔
انہوں نے کہا ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم حکومتی اجازت ملنے کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے…
چیئرمین پی سی بی نے وقار یونس کو کرکٹ معاملات کا نگران مقرر کردیا
لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) محسن نقوی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بائولر وقار یونس کو کرکٹ معاملات کا نگران مقرر کردیا ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نے آئین کے مطابق اپنے اختیارات وقار یونس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اب کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور محسن نقوی خود دیکھیں گے جب کہ کرکٹ کے معاملات وقار یونس دیکھیں گے۔
کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار اب ایک کرکٹر ہوگا، سلیکشن، انٹرنیشنل ڈومیسٹک، این او سی سمیت تمام فیصلے ایک کرکٹر…
سرفراز احمد نے لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے
کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی لوڈشیڈنگ سے تنگ آ کر کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2017 کا ٹائٹل جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔
سوشل میڈیا اکائونٹ پر انہوں نے کے الیکٹرک کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرکے ان سے درخواست کی۔ انہوں نے کے الیکٹرک حکام سے بجلی بحال کرنے کی اپیل کی۔
سرفراز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘کے الیکٹرک والوں لائٹ آن کردو بھائی۔’ سوشل میڈیا پر وکٹ کیپر بلے…
بھارت :سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ سے گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گیا ، 43 افراد ہلاک
نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت کی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پورا گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گیا جس کے نتیجے میں 43افراد ہلاک جبکہ 100افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے۔
تفصیلات کے مطابق کیرالہ میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث پہاڑ سے مٹی کا ایک بڑا تودا گائوں پر گر گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے پورا گاؤں ملیا میٹ ہو گیا۔درجنوں گھر دبنے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اب بھی ملبے میں 100 کے قریب افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
مٹی کے تودے…