براؤزنگ زمرہ

کھیل

جو روٹ نے تینوں ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہزار رنزبنا کر نئی تاریخ رقم کردی

کراچی(پاک ترک نیوز) اسٹار بیٹر جو روٹ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تینوں دورانیہ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، اس طرح انھوں نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جو روٹ نے 87 رنز اسکور کیے جس سے ان کے رواں ٹیسٹ چیمپئن شپ دورانیہ میں کھیلے گئے 13 میچز میں رنز کی تعداد 1023 ہوگئی ہے۔ پہلی اور دوسری ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی روٹ ایک ہزار سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے، رواں دورانیہ میں وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانیوالے کرکٹرز میں…

چیمپئنز ٹرافی 2025؛ انگلینڈ بھی ایونٹ پاکستان میں کھیلنے کا خواہاں

کراچی(پاک ترک نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی کروانے کی حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو ای سی بی رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہی انعقاد یقینی دیکھنا چاہتے ہیں، ہم پاک بھارت ٹیسٹ کی اپنے ملک میں میزبانی کی بھی خواہش رکھتے ہیں، حالیہ آئی سی سی میٹنگز میں دونوں بورڈز کے حکام کا موڈ خوشگوار تھا، مسئلہ تب ہوتا ہے جب سیاست حائل ہو۔ پاکستان کو آئندہ برس فروری مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے ، بھارت اپنے میچز…

چیمپئینز ٹرافی؛ افغان کرکٹرز محمد نبی اور رحمان اللہ گرباز کا پاکستان میں کھیلنے کی تصدیق

کابل (پاک ترک نیوز) افغان کرکٹ بورڈ کے بعد کرکٹر محمد نبی اور وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز نے بھی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگ میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین واعظ اشرف اور نصیب خان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں ٹیم پاکستان بھیجنے کی حامی بھری تھی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ محمد نبی اور رحمان اللہ گرباز نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025…

شاہین آفریدی کا ورلڈ ریکارڈ عمان کے فاسٹ بولر نے توڑ دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کا ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں تیز ترین سو وکٹیں لینے کا ریکارڈ عمان کے فاسٹ بولر بلال خان نے توڑ ڈالا۔ 37 سالہ بلال خان نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو میں اومان اور نمبییا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 100وکٹیں لینے والے بولر کے اعزاز سے محروم کیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم بلال خان کا یہ 49 واں ون ڈے میچ تھا جس میں انہوں نے عمان کی جانب سے کھیلتے ہوئے مقررہ 10…

ہار جیت کھیل کا حصہ، قومی ویمن ٹیم پر فخر ہے: چیئرمین پی سی بی

لاہور(پاک ترک نیوز) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان سامنے آگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستانی ویمن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آپ پر فخر کہ آپ نے آخری گیند تک دل سے کھیلا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ سپرٹ ہے جس کا آپ نے مظاہرہ کیا، آپ قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہیں، پراعتماد رہیں، آپ کو ہماری غیرمتزلزل سپورٹ جاری رہے گی۔…

ویمنز ایشیا کپ :بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

دمبولہ (پاک ترک نیوز) ویمنز ایشیا کی میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش خواتین ٹیم کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا کی خواتین ٹیم کے ساتھ ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا ۔ بنگالی ویمنز ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ۔ بنگلہ دیش نے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پرمحض 80رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نگار سلطانہ نے 32رنز کی اننگز…

چیمپئنز ٹرافی 2025، افغان کرکٹرز نے بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے واضح کیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان ضرور آئیں گے۔ رحمان اللہ گرباز اور محمد نبی نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو نقاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کی تردید کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان آکر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی۔ کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی 20 لیگ میں مصروف افغان کرکٹرز کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے۔ معلوم نہیں کہ ہمارے بارے میں جھوٹی خبریں کون پھیلاتا ہے۔ محمد نبی نے کہا کہ سوشل میڈیا…

بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی

لاہور(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ۔ سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے ۔بابراعظم تیسری سے چوتھے پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔انگلینڈ کے جو روٹ کے دوسرے نمبر پر ہیں۔انگلینڈ کے ہی ہیری بروک باز ہیری بروک چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ ٹیسٹ بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی ہوئی ہے ۔ شاہین شاہ آفریدی نویں پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بھارت کے…

آئی سی سی لیول ٹو ٹیوٹرز ٹریننگ کورس کا آج سے مالدیپ میں آغاز،وہاب ریاض شریک ہوں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی لیول ٹو ٹیوٹرز ٹریننگ کورس کا آغاز آج سےمالدیپ میں ہوگا۔ یہ کورس آئی سی سی کے تعلیمی اور ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے۔کورس میں پاکستان کی نمائندگی جنرل منیجر اکیڈمیز ڈاکٹر عمران عباس کریں گے۔ 29 اور 30 جولائی کو مالدیپ میں آئی سی سی کی ہائی پرفارمنس ورکشاپ کا انعقاد بھی ہوگا، ورکشاپ میں وہاب ریاض اور شاہد انور شرکت کریں گے۔ ورکشاپ کو جدید ترین کوچنگ تکنیک کے ساتھ ساتھ نچلی سطح سے ٹیلنٹ کی شناخت اور نشوونما کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔…

بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی، حسن علی

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کا کہنا ہے کہ 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی بھارتی کرکٹ ٹیم کے بغیر پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی۔ حسن علی نے کہا کہ اگر ہم بھارت میں کرکٹ کھیلنے جا رہے ہیں تو ان کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔ قومی کرکٹر حسن علی کا کہنا ہے کہ بہت سے بھارتی کرکٹرز نے اپنے انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہوا کہ ٹیم تو پاکستان آنا چاہتی ہے تاہم وہ اپنے ملک اور…

آئی سی سی اجلاس میں دو طرفہ سیریز کیلئے کوئی بات چیت نہیں ہوئی! بھارتی میڈیا

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت کے میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کو دوطرفہ سیریز کھیلنے کی کوئی پیشکش نہیں کی۔ بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ بھارتی نیوزی ایجنسی نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا ہدف آئی سی سی چیمپئینز…

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی

کولمبو (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ 2025میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری سری لنکا میں جاری آئی سی سی میٹنگز کے آخری روز دی گئی۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بجٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی نے تیار کیا۔ آئی سی سی کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت دیگر بورڈ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز فروری 2025 سے پاکستان…

پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست دیدی

ڈارون(پاکت رک نیوز) پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو چار روزہ میچ میں 148 رنز سے شکست دے دی، بائیں بازو کے اسپنر مہران ممتاز اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے عمدہ بولنگ کی۔ بنگلہ دیش اے کو جیتنے کے لیے 428 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن مہران ممتاز اور شاہنواز دھانی کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں وہ اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔مہران ممتاز نے 84 رنز کے عوض 4 اور شاہنواز دھانی نے 57 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش اے نے میچ کے آخری روز 20 رنز بغیر کسی نقصان کے دوسری اننگز شروع کی اور…

آئی سی سی کا سالانہ اجلاس آج، چیئرمین پی سی بی شرکت کریں گے

کولمبو (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس آج سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہو گا ۔چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی شرکت کریں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس پہلی بار ایشیا میں ہورہا ہے، جس میں 108 رکن ممالک کے 220 اراکین شرکت کریں گے، اجلاس میں کرکٹ کی لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں شرکت کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی ای او پی سی بی سلمان نصیر سالانہ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، آئی سی سی اجلاس میں چیمپئنز…

ٹیسٹ کرکٹ کی 147سالہ تاریخ میں پہلی بار عالمی ریکارڈ قائم

نوٹنگھم(پاک ترک نیوز) ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ نوٹنگھم میں انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز زیک کراولے اور بین ڈکٹ نے کیا تاہم زیک کراولے صفر پر پویلین لوٹ گئے۔بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 4.2 اوورز میں مجموعی اسکور 50 رنز تک پہنچا دیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ…

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کو 46 ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان

لاہور(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے میگا ایونٹ میں167ملین ڈالر یعنی (46 ارب 50 کروڑ 26 لاکھ سے زائد پاکستانی روپوں)کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ آئی سی سی کے ممبران رواں ماہ سری لنکا میں شیڈول مالی اور آپریشنل معاملات پر بورڈ میٹنگ میں سوالات کریں گے جبکہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں اضافی رقم اور میچز کروانے سے متعلق بھی اہم فیصلے ہوں گے۔آئی سی سی نے اس حوالے سے ایک آزاد کمیٹی قائم کی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے…

"چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی بورڈ حکومتی انکار کا تحریری ثبوت فراہم کرے”

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) سے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان ناجانے دینے سے انکار کا تحریری ثبوت مانگ لیا۔ پی سی بی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ‘اگر ہندوستانی حکومت چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کے سفر سے اپنی ٹیم کو اجازت دینے سے انکار کرتی ہے، تو اسے تحریری طور پر ہونا چاہیے۔ یہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہے کہ وہ خط انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو فراہم کرے’۔ پی سی بی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کو…

معذور افراد کا مذاق اڑانے پر ہربھجن، یوراج و دیگر کیخلاف مقدمہ

کراچی (پاک ترک نیوز) سابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، یوراج سنگھ، اور گورکیرت مان کے خلاف معذور افراد کا مبینہ طور پر مذاق اڑانے پر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار پروموشن آف ایمپلائمنٹ فار ڈس ایبلڈ پیپل (این سی پی ای ڈی پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ارمان علی نے امر کالونی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو شکایت درج کرائی ہے۔ سابق کرکٹرز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں انڈیا چیمپیئنز کی پاکستان کے خلاف جیت کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں یوراج…

سپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر چوتھی مرتبہ یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

برلن(پاک ترک نیوز) سپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر فٹبال کے دوسرے سب سے بڑے عالمی ایونٹ یورو کپ 2024 کا ٹائٹل چوتھی مرتبہ اپنے نام کرلیا ۔ یورو کپ کے 17 ویں ایڈیشن کا فائنل برلن کے اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں تین مرتبہ کی چیمپئن ٹیم سپین نے پہلی بار ٹرافی جیتنے کا خواب دیکھنے والی انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیکر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سپین کی طرف سے نکو ولیمز نے پہلا گول میچ کے 47 ویں منٹ میں کیا جس کے بعد کول پالمر نے 73 ویں منٹ میں انگلینڈ کی طرف سے پہلا…

ٹیم میں سرجری؛ گروپنگ کرنیوالے کھلاڑیوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کیلئے بڑے فیصلے کرلیے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونےوالے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہناہے کہ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیاگیا ہے، ان کےساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمدیوسف، اسد شفیق اور ٹیم کپتان بھی ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کا ہر تین ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی ہو گا۔ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ لازمی کھیلنا ہوگی، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے طریقہ کار…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More