براؤزنگ زمرہ

کھیل

چیئرمین پی سی بی بھارتی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پرامید

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بالآخر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مقام پر خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں کھیلی جائے اور مارکی ٹورنامنٹ کے مقام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ جب میزبان نے پی سی بی چیئرمین سے ٹیم انڈیا کے دورہ پاکستان کے منصوبے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا لیکن ممکنہ طور پر مثبت جواب کی توقع ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بھارت سفر…

ناقص پرفارمنس؛ گیری کرسٹن اوروہاب ریاض نے رپورٹ جمع کروادی

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے ناقص پرفارمنس پر ہیڈکوچ گیری کرسٹن اوروہاب ریاض نے اپنی رپورٹ جمع کروادی۔ گیری کرسٹن نے ‘کانفیڈنشل’ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوائی جبکہ سینئیر مینیجر وہاب ریاض بھی گزشتہ دنوں رپورٹ جمع کرواچکے ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گیری کرسٹن نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن، کھیل سے متعلق آگاہی سمیت بہتری کیلئے تجاویز دی ہیں۔ وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے…

پاکستان اور بھارت ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈ میں کل مد مقابل

برمنگھم (پاک ترک نیوز) پاکستان اور بھارت کل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں کل مد مقابل آئیں گے ۔ انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالا پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8بجے شروع ہو گا ۔ گزشتہ روز ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے دوسرے میچ میں پاکستان چیمپیئنز نے ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان لیجنڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے آل راؤنڈر…

پاک بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا۔ بنگلادیشی کرکٹ ٹیم 17 اگست کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست، دوسرا ٹیسٹ 30 اگست جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 3 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2025 کا حصہ ہے۔ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا بریفنگ میں تصدیق کی تھی کہ قذافی اسٹیڈیم جاری اپ گریڈ کی وجہ سے قذافی اسیٹیڈیم پاک بنگلادیش سیریز کے میچز کی میزبای سے محروم رہے…

پی سی بی میں آوے کا آوا بگڑا ہوا، غلط فیصلے کرنیوالوں کا احتساب ہوگا: محسن نقوی

لاہور(پا ک ترک نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ آوے کا آوا بگڑا ہوا،ٹیم کی سلیکشن میں غلط فیصلے کرنیوالوں کا احتساب ہوگا۔ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کہاں کھیلی جائے گی اس حوالے سے بھی محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے وینیوز میں ملتان ،کراچی اور راولپنڈی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے لیگز کھیلنے والے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا کہ لیگز کھیلنے والے سن لیں!پہلے پاکستان بعد میں دوسری چیزیں ہیں، بنگلہ…

لیجنڈز چیمپئن شپ :آج افتتاحی میچ میں انگلینڈ، بھارت جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل

لندن(پاک ترک نیوز) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کا آج سے انگلینڈ میں آغاز ہو گا، افتتاحی میچ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 6 جولائی کو ہو گا۔ انگلینڈ کی میزبانی میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کا آج سے باقاعدہ طور پر آغاز ہو گا، پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں…

شاہد آفریدی نے شاداب خان کی جگہ متبادل سپنر کا نام بتا دیا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے لیگ سپنر شاداب خان کی کے متبادل کا نام بتا دیا ۔ پاکستان کے سابق قائد اور آل رائونڈر شاہد آفریدی چاہتے ہیں کہ اسپنر ابرار احمد کو شاداب خان کی جگہ ٹیم میں جگہ ملنی چاہئے ۔ شاداب نے اپریل 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پانچ میچوں کی T20I سیریز کے بعد سے کوئی وکٹ نہیں لی ہے۔ 25 سالہ نوجوان 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران چار میچوں میں بغیر وکٹ کے چلا گیا اور یہاں تک کہ بھارت اور کینیڈا کے خلاف پاکستان کے میچوں…

پاکستان ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2026 کیلئے 12 ٹیموں کو حتمی شکل دیدی، جس کے باعث پاکستانی ٹیم پہلی بار کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی۔ آئندہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں بھی رواں برس کی طرح 20 ٹیمیں شریک ہوں گی، جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایونٹ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کے سپرد ہوگی جبکہ انکے علاوہ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں…

ورلڈکپ جیت کر اللہ شکر کیوں ادا کیا، محمد سراج ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان فاسٹ بولر محمد سراج بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے۔ ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد ٹیم کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کیپشن لکھا کہ “اللہ تعالیٰ کا شکر ہے”۔ جس پر ہندو انتہاپسند صارفین نے مسلمان فاسٹ بولر کو ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ “یہ اللہ کی نہیں ٹیم انڈیا کی جیت ہے، یہ کپتان روہت شرما کی فتح ہے!”۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ “اگر اللہ نے کرنا ہوتا تو تو ورلڈکپ پاکستان جیتتا، بھارت نہیں!”۔ گجرات میں…

پاکستان میں بابر اعظم کا کوئی متبادل نہیں وہ کپتانی کیلئے بہترین ہیں ،سنجے بنگر

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) سابق بھارتی بلے باز سنجے بنگر کا کہنا ہے کہ بابر اعظمپاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے کیلئے اب بھی بہترین آدمی ہیں" کیونکہ "کوئی متبادل" آپشن دستیاب نہیں ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد قومی کپتان بابراعظم مسلسل تنقید کی زد میں ہیں ۔ سابق بھارتی بلے باز سنجے کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کارکردگی کے باوجود بابراعظم کو قومی ٹیم کی قیادت کرنی چاہئے ۔ تاہم، انہوں نے نشاندہی کی کہ 29 سالہ نوجوان کو اپنی ثابت قدمی پر کام کرنے کی ضرورت ہے، جس سے اس کی فیصلہ سازی کی…

عمر اکمل اور احمد شہزاد ہم سے زیادہ با صلاحیت تھے ،اظہرعلی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی کا کہناہے کہ بلے باز عمر اکمل اور احمد شہزاد ہم سب سے زیادہ باصلاحیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں میں عظیم کرکٹر بننے کی کافی صلاحیتیں ہیں، لیکن "انٹرنیشنل کرکٹ میں اس طرح پنپ نہیں سکے جس طرح انہیں ہونا چاہیے تھا"۔ جہاں اکمل اور شہزاد دونوں نظم و ضبط کے معاملات کی وجہ سے اسپاٹ لائٹ میں رہے ہیں، اظہر نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا ٹیم انتظامیہ ان کو صحیح طریقے سے استعمال نہ کرنے کا ذمہ دار ہے۔ تھوڑی سی ذمہ داری اور الزام انتظامیہ پر…

آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، روہت شرما کپتان،کوئی پاکستانی شامل نہیں

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2024کا اعلان کردیا ۔ سابق بھارتی کپتان روہت شرما کوقیادت سونپی گئی ہے جبکہ پاکستانی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں بھارت، افغانستان، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ ٹیم میں کپتانی بھارت کے روہت شرما کو جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کو سونپے گئے ہیں۔روہت شرما سمیت 6 بھارتی کھلاڑی شامل ہیں۔ ان میں سوریا کمار یادیو، ہاردک…

بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

بارباڈوس (پاک ترک نیوز) ویرات کوہلی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں کامیابی کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ روہت شرما نے فائنل میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے بھرپور محنت کی اور کھلاڑیوں نے بہترین طریقے سے اپنا کھیل پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری آج باؤلنگ بھی شاندار رہی ہے اور پورے ورلڈ کپ میں ہر میچ جیتنے کے لیے سب نے کوشش…

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بارباڈوس(پاک ترک نیوز) بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔ جنوبی افریقا کے خلاف بھارت کی ابتدائی تین وکٹیں 34 رنز پر گرگئی تھیں جس کے بعد ویرات کوہلی نے اکسر پٹیل کیساتھ ملکر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 59 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ میچ کے بعد اختتامی تقریب میں 35 سالہ ویرات…

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل :بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کردوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا

بارباڈوس(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھارت سنسنی خیز مقابلے میں سائوتھ افریقا کو 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم بارباڈوس میں کھیلے گئے میچ میں سائوتھ افریقی ٹیم ایک بار پھر بڑے مقابلے میں چوک کرگئی اور بھارت کے 176 رنز کے جواب میں 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔ قبل بھارت 2007 میں پاکستان کو شکست دیکر پہلی بار ٹی 20 چیمپئن بنا تھا۔ بھارت اس ٹورنامنٹ میں فائنل تک ناقابل شکست رہا اور یہ ٹی 20…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024،فائنل میں بھارت اور سائوتھ افریقہ آج مد مقابل

بارباڈوس(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین ہوگا، جیتنے والی ٹیم مختصر فارمیٹ کے چیمپئن کا تاج اپنے سر سجائے گی۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایونٹ کا فائنل آج بارباڈوس میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہو گا، آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی 2ناقابل شکست ٹیمیں فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں کامیاب ہونے کے بعد ناقابل شکست رہتے ہوئے دوسری ناقابل شکست ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ…

ٹی 20 ورلڈ کپ2024،ناقابل شکست بھارت اور سائوتھ افریقہ کل فائنل میں مد مقابل

بارباڈوس(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی 2ناقابل شکست ٹیمیں کل فائنل میں ٹکرائیں گی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ اب تک ناقابل شکست رہی ہیں ۔فائنل میں کامیاب ہونے کے بعد ناقابل شکست رہتے ہوئے دوسری ناقابل شکست ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی۔ جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان مجموعی ورلڈ کپ مقابلوں میں 1979 کے بعد پہلی مرتبہ دو ناقابل شکست ٹیموں کا فائنل میں…

روہت شرما نے بابراعظم کا اہم ریکارڈ اپنے قبضے میں کرلیا

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستانی کپتان بابراعظم کا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں اہم ریکارڈ اپنے قبضے میں کرلیا ہے۔ ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیتے ہی بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستانی قائد بابراعظم سے ایک اور اعزاز چھین لیا، وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں بطور کپتان 49 جیت کے ساتھ کامیاب ترین کیپٹن بن گئے۔روہت شرما نے مسلسل جیت کے تسلسل کو بھی 11 میچز تک بڑھادیا ہے۔ اس سے قبل روہت شرما نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ٹی20 انٹرنیشنلز…

بھارتی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ کپتان روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا

نئی دہلی (پاک ترک یوز) ٹی20 ورلڈکپ میں سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ کے بیان پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ردعمل سامنے آ گیا ۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے قومی ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ سے متعلق دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں کیا جواب دوں؟ اگر آپ شدید گرمی میں کھیل رہے ہیں اور پچز خشک ہیں تو گیند خود ریورس ہونا شروع جائے گی۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ تمام ٹیموں کو ریورس سوئنگ مل رہا ہے، صرف ہمارے لیے تھوڑی ہورہی ہے،…

ٹی20 ورلڈ کپ بھارت اور انگلینڈ دوسرے سیمی فائنل میں آج مد مقابل

گیانا(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں آج مدمقابل آئیں گی۔ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں شام 7 بجے گیانا کے پروویڈینس کرکٹ سٹیڈیم میں فائنل میں رسائی کیلئے جنگ لڑیں گی، دونوں میں سے جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ فائنل میں جنوبی افریقا سے ہو گا۔ دوسری جانب گیانا میں شام 4 بجے تک بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آئی سی سی کی جانب سے شیڈولڈ سیمی فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ کیلئے 250 منٹ کا اضافی وقت ہوگا اور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More