براؤزنگ زمرہ
کھیل
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ :پروٹیز نے چوکر کا ہار افغانستان کوپہنا دیا ،سائوتھ افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا
تاروبا(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سائوتھ افریقہ نے ’’چوکرز ‘‘ کا ہار افغانستان کو پہنا دیا ۔ پروٹیز افغانستان کو 9 وکٹوں سے بآسانی شکست دے کر پہلی بار فائنل میں پہنچ گئے، فاتح ٹیم نے57 رنز کا ہدف 9 ویں اوور میں ہی پورا کر لیا۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے پہلے سیمی فائنل میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر ساؤتھ افریقہ کو فیلڈنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔
افغان…
نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری ،کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی مزید تنزلی
دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی20 رینکنگ جاری کردی ۔ قومی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں 4 درجے چھلانگ لگاکر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 844 جبکہ سوریا کمار یادیو 842 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے۔ انگلینڈ کے فل سالٹ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی رینکنگ میں بھی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، بابر 755…
ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل مقابلوں کا کل سے آغاز
لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں کل سے سیمی فائنل مقابلوں کا آغازہوگا ۔ پہلے سیمی فائنل میں افغانستان اور جنوبی افریقہ میں جوڑ پڑے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی ۔
گروپ ون میں سے بھارت اور افغانستان کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ گروپ ٹو میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔
پہلی بار سیمی میں پہنچنے والی افغانستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان میچ کل صبح ساڑھے پانچ بجے شروع ہو گا جبکہ…
قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ میں بہترین کارکردگی کے بعد ایشنز کپ میں ناکامی سے کمزوریاں بے نقاب
لاہور(پاک ترک نیوز) قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ میں بہترین کارکردگی کے بعد ایشنز کپ میں ناکامی سے کمزوریاں بے نقاب ہو گئی ہیں ۔
مئی میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان دوسرے نمبر پر رہا۔ اس کامیابی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) نے سکھ کا سانس لیا ۔پاکستان 13 سال بعد اس ٹورنامنٹ میں دوسرے نمبر پر رہا۔ اچھے پرانے دن واپس آ گئے ہیں اور سنہری دور واپس آئے گا۔قومی ہاکی ٹیم پر انعامات کی بارش بھی ہوئی ۔
سلطان اذلان شاہ کپ ایک نان ٹائٹل انویٹیشنل ہاکی ٹورنامنٹ ہے۔ ملائیشیا 1983 سے اس…
پی سی بی کا قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت لازمی قرار دینے کا فیصلہ
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم میں انتخاب کے لیے کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ فیصلہ لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کیا گیا۔
یہ میٹنگ T20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ہوئی ۔شاہین گروپ مرحلے میں امریکہ اور بھارت سے شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہرہو گئی تھی ۔
میٹنگ کے دوران شرکاء نے ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ…
افغانستان پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ،آسٹریلیا آئوٹ
کنگز ٹاؤن(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلا دیش کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔آسٹریلیا ایونٹ سے باہرہوگیا ۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اب افغانستان کی ٹیم کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیمیں آرنوس…
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، آسٹریلیا اور بھارت کے اہم میچ میں بارش کا امکان
لاہور(پاک ترکن یوز) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کے سپرایٹ مرحلے میں آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا جس میں بارش کا امکان ہے ۔
آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سینٹ لوشیا میں ڈیرن سمی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ میچ فائنل سے قبل فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ بھارت فتح کی صورت میں براہ راست ناک آؤٹ مرحلے میں چلا جائے گا۔یہ میچ اگر بارش کے باعث اگر واش آئوٹ ہوا تو آسٹریلیا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو سکتا ہے۔
میچ سے قبل گروپ…
بابر اعظم نے میچ فکسنگ کے الزامات پر 1 ارب ہرجانےکا مقدمہ دائر کر دیا
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم نے میچ فکسنگ کے الزامات پر ایک ارب ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا ۔
پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد صحافی مبشر لقمان نے میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا تھا ۔ قومی کپتان نے سنگین الزامات پر ایک ارب ہرجانے کا دعوی کردیا گیا ۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ہتک عزت کا مقدمہ ان الزامات کی ایک سیریز کے جواب میں دائر کیا جس میں اعظم اور ان کے ساتھی ساتھیوں کے خلاف میچ فکسنگ کے دعوے شامل تھے۔
مبشر لقمان نے الزام لگایا کہ…
کمنز نے مسلسل دوسری T20 ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کردی
لاہور(پاک ترک نیوز) آسٹریلوی فاسٹ بائولر پیٹ کمنز نے مسلسل دوسری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہیٹرک کر کے تاریخ رقم کردی۔
آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر پیٹ کمنز نے ہفتے کے روز سینٹ ونسنٹ میں تاریخ رقم کی جب وہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے مسلسل میچوں میں ہیٹ ٹرک درج کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
کمنز نے جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف دو اوورز میں ہیٹ ٹرک درج کی اور دائیں بازو نے افغانستان کے خلاف ایک بار پھر یہ کارنامہ مکمل کیا جب اس نے راشد خان، کریم جنت اور گلبدین نائب کو لگاتار تین گیندوں پر آؤٹ…
فٹنس و ٹریننگ کیمپ، کرکٹرز آج رپورٹ کریں گے
کراچی(پاکت رک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے تحت پری سیزن فٹنس و فیلڈنگ کیمپ اور دورہ آسٹریلیا کے لیے کرکٹرز آج شب مقامی ہوٹل میں جمع ہوں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل ہائی پر فارمنس سینٹر پرشیڈول کیمپ میں طلب کردہ 24 کرکٹرز منگل کی صبح سے کیمپ کمانڈینٹ محمد مسرور کی زیر نگرانی عملی تربیت شروع کریں گے، اگلے ہفتہ مزید ایک کھلاڑی کی شمولیت بعد کیمپ کے شرکاء کی تعداد 25 ہوجائے گی۔
15 رکنی پاکستان شاہینز اسکواڈ 8 سے 13 جولائی تک تربیتی کیمپ میں ڈارون آسٹریلیا کے دورے کی تیاری کرے…
ڈی کاک ٹی ٹونٹی میں 100شکار کرنیوالے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے
بارباڈوس(پاک ترک نیوز) جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 100شکار کرنیوالے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈین بلے باز و کپتان رؤمن پاول کا کیچ تھام کر انہوں نے اپنے شکاروں کی سنچری مکمل کی۔
کوئنٹن ڈی کاک نے 82کیچز اور 18سٹمپڈ آئوٹ کی مدد سے سنچری مکمل کی ۔
یاد رہے کہ بھارتی سابق وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر وکٹوں کے پیچھے 91 شکار کیے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ :جنوبی افریقہ دس برس بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا ،ویسٹ انڈیز آئوٹ
انٹیگوا(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ دس برس بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ کالی آندھی ایونٹ سے باہرہو گئی ۔
سر ویون رچرڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقا نے میزبان ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا مایوس کن آغاز کیا، 5 کے مجموعی سکور پر میزبان ٹیم کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، شائے ہوپ صفر جبکہ نکولس پورن ایک رن ہی بنا…
آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئندہ ہفتے بورڈز کیساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ
لاہور(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئندہ ہفتے دیگر بورڈز کیساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چند ہفتے قبل چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوایا تھا، آئی سی سی نے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لیا اور پی سی بی کے شیڈول میں رد و بدل نہیں کیا۔19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی دیگر 7 ممالک کو اب بھجوائے گا۔
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ،…
ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 کا پہلا بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
کنگز ٹاؤن(پاک ترک نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا پہلا بڑا اپ سیٹ ہوگیا، افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دیدی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے 48 ویں میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
افغان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 127 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
ڈیوڈ وارنر3، مچل مارش 12 اور ٹریوس ہیڈ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے، گلین میکسویل 59، مارکوس اسٹوئنس 11اور ٹم…
شاہد آفریدی نے صہیونی گروپ کے ساتھ وائرل تصویر پر وضاحت کردی
کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے صہیونی گروپ کے ساتھ وائرل تصویر پر وضاحت کردی۔
سوشل میڈیا پر بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ لوگوں سے درخواست ہے کہ ہراپ لوڈ کی گئی چیز پر یقین نہ کریں۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر کی ایک گلی ٹہلتے ہوئے نام نہاد پرستار سیلفی لینے آئے جن کی بات مانتے ہوئے تصویر کھنچوا لی ۔
چند لمحوں بعد اسی تصویر کو صہونیت کی توثیق کی شکل میں اپ لوڈ کردیا گیا۔ میں پوری دنیا سےتعلق رکھنے والے شائقین کے ساتھ تصویریں کھنچواتا ہوں اور یہ صورتحال بھی…
بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کا الزام، پی سی بی نے خاموشی توڑ دی
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران میچ فکسنگ کے الزامات پرپاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے خاموشی توڑ دی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف سپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایسے دعوے کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ ’ثبوت‘ کے ساتھ سامنے آئیں۔ بورڈ نے یہ بھی کہا کہ اگر بغیر ثبوت کے کوئی الزام لگایا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پی سی بی کا بیان سرکاری نہیں تھا…
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 8،ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی
بارباڈوس(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریک کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔
میچ بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کھیلا گیا جہاں ٹی 20 ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں امریکہ کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
ویسٹ انڈیز نے 129 رنز کے ہدف کا تعاقب ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ۔
میزبان کالی آندھی کی جانب سے اننگز کا آغاز شائے ہوپ اور جانسن چارلس نے کیا تاہم جارح مزاج بیٹر جانسن چارلس زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور ہرمیت سنگھ…
بابر اعظم سمیت 5قومی کھلاڑی کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں حصہ لیں گے
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال کے کپتان بابراعظم سمیت پانچ قومی کھلاڑی کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں حصہ لیں گے۔
پانچ پاکستانی کھلاڑیوں نے کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ سے معاہدہ کر لیا۔
وینکوور نائٹس نے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے ،معاہدے کے تحت فاسٹ بائولر محمد عامر، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم وینکوور نائٹس کی طرف سے کھیلیں گے۔
فاسٹ بائولر شاہین آفریدی گلوبل ٹی ٹوئٹی لیگ میں ٹورنٹو نیشنلز کی نمائندگی کریں گے ، جبکہ آل راؤنڈر افتخار احمد کو…
بابراعظم پاکستانی ٹیم کی قیادت کیلئے بہترین انتخاب ہیں ،رکی پونٹنگ
لاہور(پاک ترک نیوز ) سابق آسٹریلوی قائد رکی پونٹنگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی پہلے رائونڈ میں باہر ہونے کے باوجود کپتانی کیلئے بابراعظم کو بہترین انتخاب قرار دیدیا ۔
آسٹریلیا کے لیجنڈری بلے باز رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پاکستان کی کپتانی کے لیے صحیح آدمی ہیں کیونکہ ٹیم شاہین شاہ آفریدی کے مقابلے میں ان کی قیادت میں "زیادہ آباد" نظر آتی ہے۔
آفریدی نے T20I کی کپتانی چھیننے سے پہلے جنوری 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک T20I سیریز میں کپتانی کی تھی۔…
محمد رضوان بہترین بلے باز وکٹ کیپر ہیں ،راشد لطیف
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف محمد رضوان کی حمایت میں سامنے آ گئے ۔
سابق وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا ہے کہ محمد رضوان بہترین بیٹر اور وکٹ کیپر ہیں ۔پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو ملک کا نمبر ایک وکٹ کیپر بلے باز ہونا چاہیے۔
32 سالہ نوجوان کو "واریر" قرار دیتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ رضوان نے اسٹمپ کے پیچھے اور بلے کے ساتھ بھی ناقابل یقین حد تک عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے - اس مقام تک جہاں وہ تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ…