براؤزنگ زمرہ

کھیل

پہلا ٹی 20 ،بنگلادیش کا پاکستان کو 128 رنز کا ہدف

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 128رنز کا ہدف دیدیا۔ بنگال ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنائے ہیں۔عفیف حسین نے 38 رنز بنائے جبکہ قومی فاسٹ بائولر حسن علی نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ تھا۔شاہین باولرز کے نپے تلے انداز نے بنگالی بیٹنگ کا ٹاپ اور مڈل آرڈر درہم برہم کر دیا۔ میزبان ٹیم کی پہلی شراکت داری اس وقت ٹوٹی جب حسن علی کی بال پر کیپر محمد…

ڈی ویلیئرز کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جوہانسبرگ (پاک ترک نیوز) جنوبی افریقہ کے مایہ نازک وکٹ کیپر کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے اور جنوبی افریقن وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈی ویلیئرز نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کرتےہوئے لکھا کہ کرکٹ کا یہ سفر بہت شاندار اور ناقابل یقین رہا ہے تاہم اب میں نے ہر طرزکی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ہونےکا فیصلہ کیاہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا…

پاکستان سے سیریز ، بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) پاکستان سے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں دوپہر ایک بجے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیتنے پر کہا کہ تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کی جگہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بنگلہ ٹیم کو 150 تک آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے، اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔ واضح رہے کہ چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلوں میں قومی…

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے 12رکنی سکواڈ کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کیخلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کیلئے 12رکنی سکوا ڈ کا اعلان کردیاگیا ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخرزمان، شعیب ملک، حیدر علی،خوش دل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف 19 نومبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیاگیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا ہے…

پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025کا میزبان

لاہور(پاک ترک نیوز)پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر ، آئی سی سی چیمپٹنر ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2025کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر مبارکباد کی پوسٹ شیئر کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے میزبانی ملنے کی خوشخبری سنا دی۔ رمیز راجہ نے پیغام میں کہا کہ یہ بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔ یہ عظیم خبر یقیناً لاکھوں پاکستانی شائقین،…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022،آسٹریلیا کے 7شہرمیزبان ہونگے

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022کے میزبان 7 شہروں کا اعلان کردیا گیا ۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے 13 نومبر 2022تک آسٹریلیا میں ہوگا ۔ میزبان شہروں میں ایڈیلیڈ، برسبین، ہوبارٹ، پرتھ، سڈنی اور میلبورن شامل ہیں۔دونوں سیمی فائنل 9 اور 10 نومبر کو سڈنی اور ایڈیلیڈ میں جبکہ فائنل میلبورن میں تیرہ نومبر کو ہوگا۔ موجودہ چیمپئین آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ،پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہیں، انگلینڈ، انڈیا اور جنوبی افریقا بھی براہ راست سپر 12 مرحلہ…

قومی فاسٹ بائولر عثمان شنواری نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی فاسٹ بائولر عثمان شنواری نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ قومی فاسٹ بائولر اب تک ایک ٹیسٹ میچ ،17ون ڈے جبکہ 16ٹی ٹونٹی میچ کھیل چکے ہیں۔ اولین ٹیسٹ میں انہوں نے 54رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 34وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ 16 ٹی ٹونٹی میچز میں 13وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔

بابراعظم کرکٹ آسٹریلیا کی ورلڈ الیون کے بھی کپتان مقرر

سڈنی(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف ٹورنامنٹ کے کے بعد بابر اعظم کرکٹ آسٹریلیا کی ورلڈ کپ کے بھی کپتان بن گئے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اپنی ورلڈ کپ الیون کا اعلان کردیا اور بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر ،ڈیوڈ وارنر ْنمبر پر مچل مارش شامل ہیں۔ ایڈین مارکرم، مارکس اسٹوئنس، معین علی، ہاسا رنگا، اینرچ نورکیا، ایڈم زمپا اور ٹرینٹ بولٹ ٹیم میں موجود ہیں۔جبکہ اعزازی ممبران رضوان، شاہین اور آصف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کا آغاز 4 فروری سے ہوگا

بیجنگ (پاک ترک نیوز)انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے این اوسیز کے لیے 28.5 ملین ڈالر کی ٹوکیو سبسڈی کا منصوبہ بنایا ہے اور بیجنگ کے لیے کوویڈ کے اخراجات میں مدد کرے گا۔ بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کے لیے ایک نئے سبسڈی پروگرام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اولمپک سالیڈیریٹی کمیشن نے اپریل 2020 میں سبسڈی بجٹ میں 10.3 ملین ڈالر کا اضافہ کیا تاکہ ٹوکیو سمر گیمز کے انعقاد میں NOCs کی مدد کی جا سکے، جسےکوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے ایک سال پیچھے دھکیل دیا گیا تھا۔ ٹوکیو ملتوی ہونے والی سبسڈی سے ایک…

آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ،بابر اعظم کپتان مقرر

دبئی (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کوٹیم آف دی ٹورنامنٹ کاکپتان مقررکیاگیاہے ۔ شاہین آفریدی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کاحصہ ہیں ۔شاہین آفریدی بطور 12ویں کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کاحصہ بنے ہیں۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کپتان بابراعظم،ڈیوڈوارنر،جوزبٹلر،چیرتھ اسالنکا،ایڈن مارکرم،معین علی،وانندوہاسارنگا،ایڈم زیمپا،جوش ہیزل ووڈ،ٹرینٹ بولٹ اورنورکیاشامل ہیں۔

بنگلہ دیش سے سیریز ، قومی سکواڈ کی ڈھاکہ میں ٹریننگ

ڈھاکا(پاک ترک نیوز)بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم نے ڈھاکہ میں پریکٹس کا آغاز کردیا ہے ۔ میرپور اکیڈمی میں بھرپور نیٹ سیشن کا آغاز ہوا، وارم اپ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز پر توجہ دی گئی،کھلاڑی نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ اور بولنگ میں صلاحیتیں نکھارنے کی کوشش کررہے ہیں۔محمد رضوان کو آرام دیا گیا ۔

شعیب اختر اور نعمان نیاز میں صلح ہو گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر اور پی ٹی وی کے میزبان نعمان نیاز میں صلح ہو گئی۔ ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے اپنے رویئے کی معافی مانگتے ہوئے کہا کہ لائیو پروگرام میں شعیب اختر سے غیر مناسب رویہ اپنایا، اسکرین پر جو ہوا اس پر افسوس ہے۔دوسری جانب شعیب اختر نے بھی کہا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز سے معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہوگیا ہے، میں نے نعمان نیاز کو واقعے کی رات ہی معاف کردیا تھا مگر بات طویل ہوئی۔ پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اور…

بنگلہ دیش سے سیریز ، قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ ڈھاکہ پہنچ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش سے سیریز کیلئے قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ پہنچ گیا ۔ تفصیلات مطابق3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے قومی ٹیم دبئی سے بنگلہ دیش کیلئے چلی گئی ہے جبکہ کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ قومی ٹیم ایک روز کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے اس کے علاوہ پاکستان ٹیم بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔ ٹیسٹ…

قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ آج ڈھاکہ روانہ ہو گا

دبئی(پاک ترک نیوز) قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ آج ڈھاکا کیلئے روانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوینٹی سکواڈ آج رات دبئی سے ہی بنگلہ دیش کے داارلحکومت ڈھاکا روانہ ہوگا۔افتخار احمد دبئی پہنچ گئے اور وہ بھی ٹیم کے ساتھ ڈھاکا روانہ ہوں گے ۔ قومی ٹیم اور مینجمنٹ چارٹر فلائٹ پر بنگلہ دیش پہنچے گی، تاہم محمد حفیظ اور بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن سکواڈ میں شامل نہیں ہیں، جب کہ کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16نومبر کو بنگلہ دیش میں ٹیم جوائن کریں گے۔ قومی ٹیم بنگلہ دیش میں تین ٹونٹی میچ کھیلے…

وزیراعظم عمران خان کا میگا ایونٹ کا فائنل دیکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہے، اور اگر پاکستان سیمی فائنل میں فتح حاصل کرلیتا ہے تو وزیراعظم عمران خان ایونٹ کا فائنل میچ دیکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے دبئی جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر قومی ٹیم فائنل میں پہنچے تو وزیراعظم فائنل دیکھنے ضرور جائیں، آج پاکستان اور آسٹریلیا کا…

فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کو آج آسٹریلیا کا چیلنج درپیش

لاہور(پاک ترک نیوز) فائنل میں رسائی کی دوڑ میں پاکستان کو آج آسٹریلیا کاچیلنج درپیش ہے۔ یو اے ای میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا دبئی میں دوبدو ہوں گے، نیوزی لینڈ، انگلینڈ کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ ٹی 20 ورلڈکپ کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان اور آسٹریلیا آج میدان سجائیں گے، ناقابل شکست قومی شاہینوں کا فتوحات سے مورال ہائی ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز خوب پریکٹس کی ۔بیٹنگ، بولنگ ،فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر بھی خصوصی توجہ…

ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل ملک اور رضوان بیمار

دبئی (پاک ترک نیوز) ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسڑیلیا ٹکرائیں گے ۔ ورلڈ کپ کے اہم میچ سے ایک روز پہلے گرین شرٹس کے دو اہم پلیئر شعیب ملک اور محمد رضوان بیمار پڑ گئے ۔ شعیب ملک اور محمد رضوان کوہلکا بخار اور نزلے کی شکایت ہے ، جس پر ٹیم مینجمنٹ نے انہیں  آج مکمل آرام کرایا۔ دونوں پلیئرز کا کوویڈ ٹیسٹ کیا گیا جو خوش قسمتی سے منفی آیا ہے۔ جمعرات کو سیمی فائنل سے پہلے ڈاکٹر شعیب ملک اور محمد رضوان کا طبی معائنہ کریں گے۔ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مقابلے میں …

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پہلے سیمی فائنل میں آج آنگلینڈ اور نیوزی لینڈ مد مقابل 

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گی۔ گروپ ون میں سرفہرست انگلینڈ نے ابتدائی چاروں میچ جیت کر آخری میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست کھائی،دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اگلے چاروں مقابلوں میں تمام حریفوں کو زیر کرتے ہوئے گروپ ٹو میں بطور رنرز اپ سیمی فائنل میں جگہ بنائی، فیصلہ کن معرکے تک رسائی کیلیے دونوں میں آج مقابلہ ہوگا۔ گزشتہ دو ورلڈ کپ میں انگلینڈ کا پلڑا نیوزی پر بھاری ہے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی…

آصف علی نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

دبئی(پاک ترک نیوز) جارح مزاج پاکستانی بلے باز آصف علی نے آئی سی سی کے پلئیر آف دی منتھ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔سکاٹ لینڈ کی لارا ڈینلے ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائیں۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے اکتوبر کیلئے پلئیر آف دی منتھ کے خوش نصیب کھلاڑی کا اعلان کردیا ہے، پلئیر آف دی منتھ کی نامزدگی میں آصف علی کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈویزے شامل تھے۔ تاہم آصف علی نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے کو شکست دیتے ہوئے آئی سی سی کے پلئیر آف دی منتھ…

سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ کو بڑا جھٹکا، جیسن روئے ورلڈ کپ سے آئوٹ

دبئی (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا جھٹکا ، انجری کے باعث اوپننگ بلے باز جیسن روئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ۔ یو اے ای میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف اپنے بیٹنگ کے دوران انگلینڈ کے جیسن روئے ان فٹ ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ انگلینڈ کو سیمی فائنل سے قبل جیسن روئے کے فٹ ہونے کی امید تھی تاہم اب انگلینڈ نے جیسن روئے کی میگا ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی۔ انگلینڈ نے جیسن روئے کے متبادل کے طور پر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More