براؤزنگ زمرہ

کھیل

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف تین وکٹوں پر 286 رنز بنا لیے

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر 3وکٹ پر 286 رنز بنا لیے، نمبر ون بیٹسمین کین ولیمسن 112 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان کیویز کو 52 رنز کے مجموعے پر پہلی اور پھر دوسری وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، ٹام لیتھم 33 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ سولہ رنز پر کھیلتے ٹام بلنڈل کو فہیم اشرف نے چلتا کیا، نیوزی لینڈ کی 71 رنز پر تیسری وکٹ گری، تجربہ کار بیٹسمین روس ٹیلر بارہ رنز پر محمد عباس کے ہاتھوں آؤٹ…

ایشیا سے باہر مسلسل پانچ ففٹیز، محمد رضوان منفرد ریکارڈ کے مالک بن گئے

کرائسٹ چرچ میں جاری نیوزی لینڈ کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے قائم مقام قائد اوروکٹ کیپر بلے بازمحمد رضوان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ ایشیا سے باہرمسلسل پانچ نصف سنچریاں بنا ڈالیں۔ محمد رضوان نے کیویز کے خلاف مسلسل تیسری اننگز میں نصف سنچری بناتے ہوئے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔محمد رضوان نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مشکلات کا شکار قوم ٹیم کے لئے 61رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اس نصف سینچری کے ساتھ ہی محمد رضوان نے ایشیا سے باہر مسلسل پانچ نصف سنچریاں…

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 297 رنز پر آؤٹ

‏کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، شان مسعود گزشتہ روایت کو نہ توڑتے ہوئے اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ پر عابد علی اور اظہر علی نے 62 رنز کی شراکت قائم کی، عابد علی بھی 25 رنز بنا کر واپس گئے۔ حارث سہیل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف ایک رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، پچھلے میچ کے سنچری میکر فواد…

قومی کھلاڑی کرائسٹ چرچ میں مسجد پرحملہ کے متاثرہ خاندانوں کی ڈھارس بندھانے پہنچ گئے

قومی کھلاڑی کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملہ کے متاثرہ خاندانوں کی ڈھارس بندھانے پہنچ گئے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہیگلے اوول میں سانحہ کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی، پلیئرز اور ٹیم منیجمنٹ نے شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،بچوں کو پیار کیا اور فیملیز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ اس موقع پر یونس خان نے کہا کہ شہداء کا مرتبہ بہت بلند ہے،ان کیلیے جنت میں جگہ ہے، آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ یاد رہے کہ مارچ 2019 میں کرائسٹ چرچ کی النورمسجد میں ایک گورے تخریب کارنے حملہ کرتے ہوئے اندھا دھند…

یونس خان ہر کھلاڑی پر انفرادی توجہ دیتے ہیں، اسد شفیق

ڈربی: ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ بطور بیٹنگ کوچ یونس خان کی شمولیت سے بیٹسمینوں کو فائدہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ یونس خان ہر کھلاڑی پر انفرادی توجہ دیتے ہیں، پریکٹس میچ سے کھلاڑیوں کو مدد ملی ہے، امید ہے دورے کے اچھے نتائج آئیں گے۔ اسد شفیق نے کہا کہ یونس خان نے پریکٹس میچ کے بعد تمام بلے بازوں کو اکٹھا بیٹھا کر خامیوں پر قابو پانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر ننھی پری کی آمد

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔ محمد عامر نے بیٹی کی پیدائش پر رب کا شکر ادا کیا اور ننھی پری کی خوبصورت تصویر بھی شیئر کی۔ محمد عامر نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’’زویا عامر‘‘ رکھا ہے۔

پاک انگلینڈ سیریز، چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا اہم بیان

لاہور: چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) وسیم خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ پریکٹس ملے گی، پاکستان ٹیم کو کافی عرصے سے میچ پریکٹس نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی محنت کر رہے ہیں امید ہے اچھے نتائج آ ئیں گے، اسٹیڈیم میں ہر قسم کی سہولتیں موجود ہیں، قومی ٹیم نے حالیہ دنوں بھرپور محنت اور پریکٹس کی ہے۔ ’ہمارا فیز ٹو اب شروع ہوچکا ہے‘ چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا مزید…

یاسر شاہ نے گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرانے کا پلان بنا لیا

مانچسٹر: لیگ اسپنر یاسر شاہ کے مطابق وہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم ہتھیار کے طور پر گگلی کو استعمال کریں گے۔ پاک انگلینڈ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی بھرپور پریکٹس جاری ہے، بولرز اور بلے باز دونوں ہی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ لیگ اسپنر یاسر نے بھی گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرانے کا پلان بنا لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم ہتھیار کے طور پر گگلی کو استعمال کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More