براؤزنگ زمرہ

ترکی ٹاپ-1

ترک صدر کا یوکرائن کا دورہ کرنے کا اعلان

ترک صدر اردوان کا کہاہے کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے جلد از جلد یوکرائنی اور روسی رہنماوں کو اکٹھا کرنے کیلئے پر امید ہیں۔ ترک صدر نے روس اور یوکرائن کے درمیان کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی امن چاہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ خطے میں کوئی اور منفی پیش رفت نہ ہو۔ اردوان کا بیان ایل سلواڈور کے صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں سامنے آیا جس میں انہوں نے پوٹن اور زیلنسکی کو جلد از جلد آمنے سامنے ملاقات کی تجویز پیش کی۔ اردوان نے کہا کہ وہ یوکرین کے اپنے دورہ اور…

ترکی اور لاطینی امریکہ کے تعلقات

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے لاطینی امریکی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ ترکی لاطینی امریکہ کے ساتھ تعلقات اور تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ یہ بیان انقرہ یونیورسٹی میں لاطینی امریکی ممالک کے سفیروں اور پالیمانی فرینڈشپ گروپ کے صدو ر کے ساتھ ایک ورکنگ میٹنگ میں دیا گیا۔ چاوس اوغلو نے کہا انقرہ یونیورسٹی میں سینٹر فار لیٹن امریکن اسٹڈیز نے ترکی کے لاطینی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہ وہ آج ایل سلواڈور کے ہم…

ترک صدر کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحالی کا عندیہ

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر صدر طیب اردوان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا عندیہ دیدیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائیلی صدر ایزاک ہرزوگ جلد ترکی کا دورہ کرسکتے ہیں۔ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ ترکی کے دورے پر پہنچے جہاں ان کے ہم منصب نے پُرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دوران ملاقات درجنوں معاہدے بھی طے پائے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں ترک صدر نے انکشاف کیا کہ اس وقت اسرائیلی صدر ہرزوگ کے ساتھ ہمارے مذاکرات جاری ہیں…

اردگان کا بوسنیا بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون پر زور

ترک صد ر رجب طیب اردوان نے سربین ہم منصب الیگزینڈر ووچک کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ انقرہ بوسنیا بحران کے حل کیلئے اپنی سفارتکاری کو مزید فعال کر رہاہے۔ اردوان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بوسنیا، ہرزیگوینا بحران پر قابو پانے کیلئے کام کرے۔ اردوان نے سربین ہم منصب سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران بوسنیا، ہرزیگوینا میں علیحدگی پسندی کے رجحانات کا حوالہ دیتے ہوئےمسئلے کے حل پر زور دیا۔ سربیا کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ بلغراد پڑوسی بوسنیا، ہرزیگوینا کی علاقائی سالمیت کا احترام…

ترکی کی ابوظہبی ڈرون حملے کی مذمت

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب اماراتی حکام نے جوابی کاروائی کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات سعودی عرب کے زیرقیادت اس فوجی اتحاد کا حصہ ہے جو یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف یمنی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد بار سرحد پار حملوں میں سعودی عرب کونشانہ بنایا گیاہے۔ لیکن اس سے…

صدر رجب طیب اردوان البانیہ پہنچ گئے

اردوان البانیہ کے پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ اردوان دورے کے دوران ترکی کے تعاون سے بننے والے اپارٹمنٹ کمپلکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ حالیہ برسوں میں مغربی بلقان ترکی کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو بن چکا ہے جہاں معاشی تعاون کے ذریعے ترکی یورپ میں اثر و رسوخ کے حصول کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ صدر اردوان کے دورے سے ترکی اور البانیہ کے مابین نہ صرف تعلقات مزید مستحکم ہوں گے بلکہ ترکی کی خطے میں قابل اعتماد اتحادی اور پاوربروکر کی حیثیت مضبوط ہوگی ماہرین کے مطابق یورپی یونین خطے میں…

ترکی میں مئی میں مہنگائی میں کمی شروع ہوجائے گی، وزیر خزانہ نورالدین نباتی کا دعویٰ

استنبول(پاک ترک نیوز)ترکی میں افراط زر میں اضافے کا سلسلہ رواں سال مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے جو جنوری میں اپنے عروج کو چھو کر کم ہونا شروع ہو جائے گا اور آئندہ سال 2023ء کے وسط میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل ایک بار پھر یک ہندسی سطح پر واپس لوٹ آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار ملک کے وزیر خزانہ نورالدین نباتی نے جمعرات کے روز ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وال سٹریٹ کے ماہرین کے تخمینوں کے متضاد کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اسی ماہ عروج پر پہنچ جائے گا۔ جودسمبر میں…

ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 12پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 12 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ۔ڈی پورٹ ہونیوالے تمام افراداستنبول سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ۔نئے کورونا ایس اوپیز کے تحت تمام افراد کو کلیئر کردیا گیا ۔ ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر ترکی میں داخلے پر ڈی پورٹ ہونیوالے افراد کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ڈی پورٹ ہونیوالے افراد سے انسداد انسانی سمگلنگ سیل میں مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

ترکی نے کورونا وائرس کے قرنطینہ اورٹیسٹ کے قوانین کو آسان کر دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی کی وزارت صحت نےکرونا کےمثبت کیسوں کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کے لیے قرنطینہ کے قوانین کو تبدیل کر دیا ہے ۔جبکہ پولیمیریز چین ری ایکشن (پی سی آر) ٹیسٹ صرف علامات والے افراد کے ہی کیے جائیں گے۔ اس وقت ترکی وبائی مرض میں غیر معمولی اضافے سے دوچار ہے اور بدھ کے روز 77,722 کیسز سامنے آئے اور 145 اموات ہوئیں جو کہ ترکی میں وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔ وزیر صحت فرحتین کوکا نےترک و زارت صحت کے کورونا وائرس سائنٹیفک ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ…

پاکستان ، ایران اور ترکی میں نئےتجارتی دور کا آغاز ہوگیا

انقرہ (پاک ترک نیوز ) پاکستان سے چلنے والی پہلی کارگو ٹرین ایران کے راستے ترکی پہنچ گئی ۔آئی ٹی آئی ٹرین کے نام سے منسوب کارگو ٹرین 21 دسمبر 2021 کو اسلام آباد سے روانہ ہوکر تافتان کے راستے ایران میں داخل ہوئی جہاں سے سامان اسٹینڈرڈ گیج ٹرین میں منتقل کیا گیا ۔اسلام آباد سے انقرہ پہنچنے میںٹرین کو 13 دن لگے ۔ اسلام آباد سے تہران اور انقرہ پہنچنے پر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترکی کے وزیر برائے نقل و حمل عادل کریس میلوگلو اور رکن قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی تقریب کے مہمان خصوصی بنے…

ترک صوبےانطالیہ میں 5.3 شدت کا زلزلہ

انطالیہ (پاک ترک نیوز )ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) نے بتایا ہےکہ ترکی کے جنوبی تفریحی صوبے انطالیہ کو 5.3 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔اے ایف اے ڈی کے مطابق بدھ کی صبح آنے والے اس زلزلے کا مرکزالانیا ضلع تھا جو مقامی وقت کے مطابق صبح 6:21 بجےآیا ۔ جبکہ اسکی گہرائی 39.52 کلومیٹرتھی۔ اے ایف اے ڈی کی جاری کردہ معلومات کے مطابق زلزلے کے بعد کسی نقصان یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔اسی طرح الانیا کے ضلعی گورنر فاتح ارکمیزر نےاخبار نویسوں کو بتایا کہ وہ اس بات کی…

اردوان کا مہنگائی کو دوبارہ یک ہندسہ تک کم کرنے کا عزم

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک مرتبہ پھر اپنے اس عزم کو دہرایا ہے کہ حکومت سالانہ مہنگائی کی شرح کودوبارہ ایک ہندسے کی سطح تک کم کر دے گی۔ حکومت کو مہنگائی میں اضافے اور افراط زر کے 36 فیصد سالانہ پر پہنچنے کا دکھ ہے جس نے ہمارے لوگوں کے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ وہ دارالحکومت انقرہ میں کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد پیر شب اخبارنویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کے ہماری حکومت پہلے بھی افراط زر کو 6 فیصد تک کم کرنے میں کامیاب رہی۔ ہم دوبارہ ترک شہریوں کو مالی…

اردگان نے ترکوں سے تمام بچت لیرا میں رکھنے کی اپیل کر دی

استنبول(پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکوں کو اپنی تمام بچت لیرا میں رکھنی چاہیے اور گزشتہ دو مہینوں میں لیرا کے تیزی سے کمزور ہونے کے بعد حالیہ شرح مبادلہ میں اتار چڑھاؤ بڑی حد تک قابو میں ہے۔ صدراردگان نےجمعہ کے روز استنبول میں ایک تقریر میں کہا، "میں چاہتا ہوں کہ میرے تمام شہری اپنی بچت ترک کرنسی میں رکھیں، اپنے تمام کاروباراپنی ترک کرنسی سے چلائیں، اور میں اس کی سفارش کرتا ہوں،" "آئیے یہ نہ بھولیں: جب تک ہماپنی کرنسی کو ایک معیار کے طور پر نہیں لیتے ہیں، تب تک ہماری…

ترکی میںسونے کے ذخائر کو لیرا میں تبدیل کرنے کےترغیبی پیکیج کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی کے مرکزی بینک نے سونے کے ذخائر اور شرکت کی رقوم کو ترک لیرا کے ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹس میں تبدیل کرنے والوں کے لئے ایک مراعاتی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ گذشتہ روز اٹھایا گیا یہ اقدام لیرا کی قدرکو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے اور صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے کرنسی کے اتار چڑھاؤ سے لیرا کے ذخائر کو بچانے کے لیے ایک اسکیم کا اعلان کرنے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے، جس نے کرنسی کی قدر میںحالیہ سلائیڈ کو پلٹ دیاہے اور اب تک لیرا قدر میںدوبارہ 50فیصد اضافہ ہو چکا…

اسلام دشمنی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا، ترک صدر

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر طیب اردوان کاکہنا ہے کہ اسلام دشمنی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہو گا ۔ امت مسلمہ اسی وقت خوشحال ہوگی جب آپس میں اتحاد اور یگانگت کو رواج دیں گے۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ اللہ اپنی آخری کتاب میں خوشخبری سناتا ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ مولانا رومی بھی فرماتے ہیں کہ نا امیدی کے بعد امیدیں جنم لیتی ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ مسلمان اسی وقت خوشحال اور آسودہ ہوسکتے ہیں جب اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت قائم کریں اور اسلام دشمنی، نفرت اور نسل پرستی…

ترکی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہوتا دیکھ رہا ہوں ، ایردوان

غازی انتپ (پاک ترک نیوز) ترک صدر طیب ایردوان نے غازی انتپ میں 5 ارب 92 ملین سے بننے والے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا ۔ غازی انتپ میں افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ان کی یہ خواہش ہے کہ اپنے وسائل کو بروئے لاتے ہوئے جلدازجلد آگے بڑھا جائے اور ترکی کو سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار اور برآمدات کے ساتھ ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔ ترک صدر نےکہا کہ وہ ترکی کو دنیا کی 10 بہترین معیشتوں میں شا مل ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ صدر رجب طیب ایردوان نے غازی انتپ میں جن منصوبوں…

مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کے استحکام کیلئے معاون ثابت ہوگا ،صدر اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے لیے اختیار کردہ اقدامات،فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھِی معاون ثابت ہوں گے ۔ ترک یہودیوں اور اسلامی ممالک میں آباد حاخام اتحاد کے نمائندوں سے انقرہ میں ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ بالخصوص مغربی ممالک میں بڑھنے والی اسلام دشمنی، صہونیت اور غیر ملکی دشمنی کے خلاف کوششوں میں ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، مشرق وسطی میں امن و استحکام کے ماحول کی بحالی کے لیے بھی مل کر کوششیں صرف کرنا…

ترکی میں تیار کردہ کووڈ-19ویکسین "ٹرکوویک”مارکیٹ میں آنے کے لئے تیار

استنبول (پاک ترک نیوز)ترکی میںتیار کی جانے والی کرونا کے خلاف ویکسین کو تمام درکار اجازت نامے مل گئے ہیں اور اب یہ مارکیٹ میں لانے کے لئے تیار کی جا رہی ہے۔ہمیں امید ہے کہ اگلے دس روز میں یہ ہسپتالوں ایمرجنسی استعمال کے لئے دستیاب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ترکی کے وزیر صحت فہرتین کوکا نے ویکسین کی تیاری کے پلانٹ کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرکوویک کو بڑے پیمانے پر تیاری کے لئے درکار اجازت نامے اور سرٹیفکیٹ مل چکے ہیں۔ ٹرائل کے مرحلے میں اس ویکسین کے نتائج انتہائی حوصلہ…

ترکی :امریکی سفارت کار 10 ہزار ڈالر میں ویزہ فروخت کرنے پر گرفتار

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی میں لبنان میں تعینات امریکی سفارت کار 10ہزار ڈالر میں شامی شہری کو ویزہ فروخت کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق11 نومبر کو استنبول ایئرپورٹ پر ایک شامی شہری نے جرمنی جانے کے لیے کسی دوسرے شخص کا پاسپورٹ استعمال کرنے کی کوشش کی۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایئرپورٹ سے گرفتار شخص نے بتایا کہ یہ ویزہ ایک امریکی سفارت کار نے لگوایا اور پاسپورٹ بھی اسی کا ہے جس کے لیے سفارت کار کو 10 ہزار ڈالر کی رشوت بھی دی۔ ایئرپورٹ سے حاصل ہونے والی…

ترکی کسی معاشی ہنگامی حالت میں ہر گز نہیں ہے ،صدر طیب اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا لیکن ترکی کم شرح سود کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ ترکی فری مار کیٹ کے اصولوں پر قائم ہے لیکن شرح سود میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاہم ترکی کی معیشت فری مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق اپنے راستے پر چلتی رہے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کسی معاشی ہنگامی حالت میں ہر گز نہیں حکومت کی جانب سے نافذ کردہ اقتصادی پالیسی زر مبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More