براؤزنگ زمرہ

ترکی ٹاپ-1

ترکی میں بھی سال نو پر زہریلی شراب کی فروخت

استنبول (پاک ترک نیوز) نئے سال کے آغاز سے قبل ترکی کے مختلف صوبوں میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 48 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ان میں 11غیرملکی بھی شامل ہیں۔ استنبول کےگورنر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں اب تک زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 22ہوچکی ہے جبکہ 16افراد شدید بیمار ہیں۔ جبکہ جعلی شراب بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری ہے اور اب تک اس سلسلے میں 11 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ۔ مزید…

ترکی: سٹاک مارکیٹ میں بہتری کے باوجود لیرا کی قدر میں کمی

استنبول (پاک ترک نیوز)ترکی کی سٹاک مارکیٹ میں بورسا۔استنبول (بی آئی ایس ای) 100انڈکس میں تسلسل کے ساتھ بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے مگرسرمایہ کاروں کے اس اعتماد کا اثر ترک لیرا کی جانب منتقل نہیں ہوسکا جسکی قدر میں بڑی عالمی کرنسیوں کےمقابلے میں کمی جاری ہے۔ جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی بی آئی ایس ای 100انڈکس میں 24.32پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں انڈکس 2186.56پر پہنچ گیا ۔ یہ مارکیٹ کےحجم میں مسلسل اضافہ کا دسواں دن ہے اور ان دنوں میں بی آئی ایس ای 100انڈکس میںمجموعی طور…

ترکش ایئرلائنز ایک بار پھردنیا کی بہترین ایئرلائن قرار

استنبول ( پاک ترک نیوز) عالمی شہرت کے حامل امریکی جریدے گلوبل ٹریولرز کے ریڈرز سروے میں ترکش ائرلائنز مسلسل 5ویں بار بزنس کلاس کے درجے میں دنیا کی بہترین ائرلائن قرار پائی ہے۔ بدھ کے روز ائرلائن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بزنس کلاس میں مسلسل 5ویں بار بہترین ائرلائن قرار پانے کے ساتھ ساتھ ترکش ائر لائنز کوبہترین ائرپورٹ سٹاف اور گیٹ ایجنٹس کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔مزید براں ائرلائن کے کارپوریٹ کلب کو بھی مسلسل چوتھی بار بہترین کارپوریٹ پروگرام قرار دیا گیا ہے۔…

ترکی ،کرونا کے باعث بندش کا شکارمشرقی سیاحتی ریل گاڑی پھر سے چل پڑی

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی کے مشرقی علاقوں میں چلنے والی عالمی شہرت کی حامل "مشرقی سیاحتی ایکسپریس" کرونا پابندیوں کی وجہ سے 15 ماہ سے زائد بند رہنے کے بعد آج بدھ کے روز سے دوبارہ چلادی گئی ہے۔ ترکی میں مشرقی صوبے کرس کے پہاڑی سلسلوں قدرت کے حسین نظاروں سے آراستہ روٹ پر چلنے والی اس ٹرین کا آغاز 2019میں بڑھتی ہوئی سیاحتی ضرورت کو مد نظر رکھ کر کیا گیا تھا مگر 2020میں کرونا کی وباء پھیلنے کے بعد یہ ریل گاڑی بھی پابندیوں کی بنا پر بندش کا شکار ہو گئی تھی ۔جسے آج 15 دسمبر سے دوبارہ بحال کر…

ترکش لیرا کی قدر میں ایک ہی روز میں 7فیصد کمی ریکارڈ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں ایک ہی روز میں 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ترکی کے مرکزی بینک نے مارکیٹ میں ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر فروخت کیے جس سے ترکش لیرا کا زوال کچھ حد تک رُک گیا۔ایک ڈالر کی قیمت 13 اعشاریہ 87 ترکش لیرا کے برابر ہو گئی ۔سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں ترکش لیرا کی قیمت آدھی رہ گئی ہے۔ ترکی کے وزیر خزانہ نورالدین نباتی نے کہا کہ اس سال لیرا ڈالر کے مقابلے میں 48 فیصد گر گیا ہے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی…

مولانا رومیؒ کی 748ویں عرس کی سات روزہ تقریبات کا آغاز

قونیہ ،ترکی (پاک ترک نیوز)عظیم صوفی بزرگ ،شاعر،فلسفی، محقق اور عالم دین مولانا جلال الدین رومیؒ کی 748 ویں عرس کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں جو انکے یوم وفات 17دسمبر تک جاری رہیں گی۔ سرکاری سطح پرہر برس مولانا روم کےعرس کی مختلف تقریبات کا10دسمبر سےآغاز ہوجاتا ہے۔ساتھ ہی شہر میں مولانا روم ؒکے معتقدوں اور مداحوں کی اندرون وبیرون ملک سے آمد کا سلسلہ بھی تیز ہوتا جاتا ہے۔ جبکہ 16دسمبر کو تمام گیسٹ ہاؤس اور ہوٹل بھر جاتے ہیں۔اور 17دسمبر کو عرس کی مرکزی تقریب کے موقع پر قونیہ میں تل دھرنے کی جگہ…

ترک حکومت کا کم ازکم اجرت میں غیر معمولی اضافے کا فیصلہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) دنیا میں جاری مہنگائی کی لہر میں ارجنٹینا کے بعد ترکی دوسرے نمبر پر ہے ۔ ترک عوام مہنگائی سے بری طرح پریشان ہے ۔ ایسے میں کئی روز سے یہ خبر گردش کررہی تھی کہ حکومت کم ازکم اجرت کو بڑھانے پر غور کررہی ہے اور اب کی تصدیق سی این این ترک پر براہ راست نشریات میں پروفیسر اجرت سینر نے بھی کردی ہے ۔ اجرت سینر کے مطابق مزدوروں، آجروں اور حکومتی نمائندوں پر مشتمل کم از کم اجرت کا تعین کرنے والے کمیشن کے اجلاس میں کم ازکم اجرت کا تعین کیا جائے گاجو کا نفاذ یکم جنوری سے ہونے کا امکان…

پاکستانی میڈیا کی ترک صدر پر قاتلانہ حملے کی خبر میں صداقت نہیں 

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترک صدر رجب طیب ایردوان پر قاتلانہ حملے سے متعلق پاکستانی میڈیا میں آنے والی خبر میں صداقت نہیں ۔ پولیس افسر کی نجی کار میں دھماکا خیز مواد مردین کے علاقے سے برآمد ہوا جبکہ صوبہ مردین میں طیب ایردوان نے کسی تقریب میں شرکت نہیں کرنا تھی ۔ بلکہ ترک صدر نے سیرت ( Siirt ) میں اتوار کے روز ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی۔سیرت کا علاقہ مردین سے دو سو کلومیٹر پر واقع ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق مردین کے پولیس افسر کی ڈیوٹی سیرت میں ہونے والی تقریب میں ضرور تھی لیکن وہ صدر رجب طیب…

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا نیا حکم

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی زبان پر فخر اور اس کو فروغ دینے کے لیے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے نیا حکم جاری کیا ہے ۔ ترکی میں بننے والی مصنوعات چاہے وہ مقامی سطح پر استعمال کی جارہی ہوں یا برآمدات میں شامل ہوں ۔ ایسی ہر پروڈکٹ پر اب made in Turkey انگریزی زبان میں نہیں لکھا جائے گا بلکہ نئے حکم نامے کے مطابق ترک زبان میںـ Made in Türkiye لکھا جائے گا۔ جبکہ ترکی کے علاوہ عربی زبان میں ان مصنوعات پر الجُمْهُورِيَّة التُّرْكِيَّة لکھا جائے گاجیسے اردو زبان سمجھنے والے بھی باآسانی پڑھ اور سمجھ…

ترکی میں برسہا برس بعد یہودیوں کی کلیس میں واپسی

انقرہ (پاک ترک نیوز ) شام اور ترکی کی سرحد پر واقع کلیس کا علاقہ آج کل شامی مہاجرین کی آبادکاری کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے لیکن پچھلی صدی میں یہ یہودیوں کے ایک گروپ کا علاقہ تھا ۔ اب ایک بار پھر یہودیوں کی کلیس میں واپسی ہوئی ہے ۔ 60 سال سے زائد عرصے کے بعد یہاں سے یہودی اسرائیل یا ترکی کے دوسرے شہروں کے لیے نکل گئے تھے ۔ ترک حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف فاؤنڈیشنز کی جانب سے کلیس میں سیناگوگ کو بحال کیا گیا ہے ۔ اس علاقے میں یہودیوں کی یہ واحد عبادت گاہ ہے جو اپنا مکمل وجود رکھے ہوئے ۔ ترکی میں…

ترک صدر نے معاشی بحران پر وزیر خزانہ کو تبدیل کردیا

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کئی ہفتوں کے معاشی بحران کے بعد ملک کے وزیر خزانہ کو تبدیل کر دیا ہے ۔ معاشی بحران کے باعث ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا تھا کیونکہ لیرا کی قیمت ریکارڈ کم ترین سطح پر گر گئی تھی۔گزشتہ روز جاری صدارتی حکم نامے کے مطابق ادوان نے لطفی ایلوان کا استعفیٰ قبول کر لیا اور اپنے نائب نورالدین نباتی کو نیا وزیر خزانہ مقرر کر دیا۔ ترکی کی کرنسی اس سال امریکی ڈالر کے مقابلے میں 40 فیصد سے زیادہ نیچے آ گئی تھی ۔اورتمام کرنسیوں کے مقابلے میں بدترین…

ترک صدر رواں ہفتے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

استنبول(پاک ترک نیوز)صدر رجب طیب اردوان رواں ہفتے کے دوران 6اور7دسمبر کو دوحہ کا دورہ کریں گے جبکہ آئندہ سال فروری میں انکے متحدہ عرب امارات کے دورے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ یہ بات ترکی کے صدر نےگزشتہ روزاخبار نویسیوں سے گفتگو میںبتائی۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں جنہیں ہم مضبوط معاشی تعلقات میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس دورے میں باہمی تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے معاہدوں کے علاوہ ترکی میںقطر کی طویل مدتی سرمایہ کاری پر بھی بات ہوگی۔ صدر طیب نے انکشاف کیا کہ وہ…

تیسری سہ ماہی ،ترکی کی معیشت میں 7.4فیصدکی شرح سے اضافہ

انقرہ (پاک ترک نیوز)کرونا کے اثرات کم ہوتے ہی ترک معیشت میں تیزی سے بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور سالانہ اوسط کے حساب سے رواں سال 2021ء کی تیسری سہ ماہی میں گذشتہ سال کی اس سہ ماہی کے مقابلے میں 7 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ ملک کے جی ڈی پی میں 2 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ منگل کے روز تیسری سہ ماہی کےجاری ہونے والے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ترکی کی معیشت میں نمایاں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے ۔ ترکش اسٹیٹس ٹیکل انسٹی ٹیوٹ(ترک اسٹیٹ) کے ڈیٹا کے مطابق سال کی زیر نظر سہ ماہی…

فلپائن کو ترکی میں تیار کر دہ اٹیک ہیلی کاپٹروں کی فراہمی آئندہ ماہ سے شروع ہوگی

انقرہ ( پاک ترک نیوز)فلپائن کو ترکی میں تیار ہونے والے ٹی129 اٹیک ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کا سلسلہ دسمبر میں شروع ہوگا۔ جس کے بعد مجموعی طورپر چھ ہیلی کاپٹر فراہم کئے جائیں گے۔ ترکش ایروسپیس انڈسٹریز کی جاری کردہ معلومات کے مطابق ترکی اور فلپائن کے درمیان ان ہیلی کاپٹروں کی خریداری کا معاہدہ دسمبر 2018 میں طے پایا تھا ۔تاہم ان ہیلی کاپڑوں میں نصب کئے جانے والے امریکی انجنوں کے حوالے سے درکار لائسنسوں کی فراہمی کا عمل رواں سال جون میں مکمل ہوا ہے جس کے اب پہلا ہیلی کاپٹر دسمبر میں فلپائن کے حوالے…

ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی تعاون کے معاہدے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید نے ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ان معاہدوں میں دونوں ممالک کی اسٹاک ایکسچینج کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ اور توانائی اور صحت کے شعبے میں تعاون کے ایگریمنٹس شامل ہیں۔جرمن اماراتی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اولیور اویہمز کے مطابق متحدہ عرب امارات اپنی سرکاری کمپنیوں کے ذریعے دنیا کے کئی ممالک میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ترکی، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب خانہ جنگی کے…

ولی عہد ابوظہبی کی ترک صدر سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال

ابوظہبی (پاک ترک نیوز) ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید ترکی کے سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے ہیں۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بہ نفس نفیس ان کا پُرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔ ہوائی اڈے آمد پر ترکی کے اعلیٰ حکام اور فوج کے ایک گھڑسوار دستے نے معززمہمان کوخوش آمدید کہا۔پھرسلامی کے چبوترے پر ترک فوج کے ایک چاق چوبند دستے نے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ترک صدر نے ابوظبی کے ولی عہد کا اپنی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ عہدے داروں سے تعارف کرایا۔…

ترکی خودکو علاقے کی بحری طاقت منوانے کیلئے ائرکرافٹ کیرئیر بنائے گا

انقرہ (پاک ترک نیوز) خود کو خطے کی بڑی بحری قوت کے طور پر منوانے کے لئے ترکی مستقبل قریب میں اپنا ائرکرافٹ کیرئیر بنائے گا ۔ جو ہر قسم کے جیٹ اور پروپائیلر انجوں والے ڈرون اور پائلٹوں کے حامل جہازوں سے لیس ہوگا۔ اس بات کا انکشاف ترکی کی دفاعی پیداوار کی صنعتوں (ایس ایس بی) کے صدراسماعیل دمیر نے گذشتہ روز ترک نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ ترکی میں ہیلی کاپٹروں کے اترنے اور پرواز کرنے کی سہولت کے حامل بحری جہازوں کی تیاری کا کام ہو رہا ہے اور صدر رجب طیب اردوان کے ویژن کے مطابق…

ترکش لیرا میں ریکارڈ کمی سے پاکستانی پریشان کیوں ؟

سہیل شہریار ترک کرنسی لیرا کی قدر میں کمی کاسلسلہ رکنے میں نہیں آرہا اور آج لیرا ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ مجموعی طور پر رواں سال کے آغاز سے لیرا اب تک ڈالر کے مقابلے میں اپنی تقریباً 40 فیصد قدر کھوچکا ہے ۔ گزشتہ ہفتے کے شروع سے اب تک ترکش لیرا کی قدر میں تقریباً 20 فیصد گراوٹ آئی اور صرف منگل کوایک روز میں ترکش لیرا کی قدر میں 8 فیصد کمی آئی ۔ اس وقت ایک ڈالر کے مقابلے میں 12.49 ترکش لیرا سے زائد ادائیگی کرنا پڑرہی ہے ۔ یورو کے مقابلے میں کرنسی 13.4035 کی تازہ ترین نچلی…

ترکش لیرا ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر پہنچ گیا

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کی کرنسی لیرا امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔ ایک ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قیمت 11.94 ہوگئی ہے۔ ترکش لیرا پاکستانی کرنسی میں 14.53روپے کا ہے جبکہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 176روپے کا ہوگیا ہے۔

پہلے ایمبو لینس پھر ترک صدر کی گا ڑی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے ٹریفک آفیسر نے ایمبولینس کے لئے صدر ایردوان کے قافلے کو روک دیا ۔ پولیس افسر نے پہلے ایمبولینس کو راستہ دیا پھر صدر ایردوان کے قافلے کو جانے کی اجازت دی۔اس واقعہ کی ویڈیو سو شل میڈیا پر بھی خو ب وائرل ہو رہی ہے جس پر تر ک ٹریفک آفیسر کی انسان دوستی کو خوب سر اہا جا رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More