براؤزنگ زمرہ

دنیا

روس کا سینئر جنرل رشوت کے الزام میں گرفتار ،15سال قید کا امکان

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے سینئیر جنرل کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ روس کی فوجی عدالت نے روسی جنرل سٹاف کے نائب سربراہ وادیم شمرین کو ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ روسی جنرل کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر انہیں 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ عدالت نے وادیم شمرین کو 2 ماہ کے لیے زیرحراست رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ سینئر روسی جنرل کی گرفتاری کو بعض سینئر فوجی افسران کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تسلسل میں دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں…

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات جاری، تدفین آج ہوگی

تہران (پاک ترک نیوز ) ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونیوالے صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات جاری ہیں ۔ بیرجند میں آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد موجود ہے جس کے بعد ابراہیم رئیسی کی تدفین آج مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی۔ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی نمازِ جنازہ کل تہران میں ادا کی گئی تھی، ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی ۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں…

چین کی اضافی صنعتی صلاحیت سے امریکہ پریشان،جی۔7کواشتراک عمل کی صلاح دے دی

فرینکفرٹ (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کو بحر اوقیانوس کے دونوں اطراف اپنی صنعتوں کو قابل عمل رکھنے کے لیے تزویراتی اور متحد طریقے سے چین کی اضافی صنعتی صلاحیت کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔ وہ گذشتہ روز جرمنی کے دورے کے دوران صحافیوںسے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ G7 وزرائے خزانہ نے صاف توانائی کی صنعتوں پر غلبہ حاصل کرنے کی چینی کوششوں کے بارے میں امریکی تحفظات میں اسکا ساتھ دینے کا عندیہ دیا ہے۔ لیکن انکی رائے تھی کہ چینی سامان پر امریکی محصولات…

مغربی رہنماؤں کی دھمکیوں کے بعد روس نے جوہری ہتھیاروں کی فوجی مشق شروع کر دی

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نےملک کے جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ میں غیر اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال کی عملی تربیت کے ساتھ فوجی مشقوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جسکا حکمصدر ولادیمیر پوٹن نے اس ماہ کے شروع میں دیا تھا۔ روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق روس کے خلاف انفرادی مغربی حکام کے اشتعال انگیز بیانات اور دھمکیوں کے جواب میں منگل سے جاری مشق کے پہلے مرحلے میں اسکندر اور کنزال میزائل شامل ہیں۔اس مشق کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یونٹس اور سازوسامان "غیر تزویراتی جوہری…

اسرائیلی حکومت فلسطینی خودمختاری کوتسلیم کرے۔اپوزیشن رہنما کا نیتن یاہو سے مطالبہ

یروشلم (پاک ترک نیوز) تین مزید یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کوتسلیم کرنے کے اعلان کے بعداسرائیل کی اپوزیشن پارٹی کے رہنما یائر لاپڈ نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بعض شرائط کے تحت فلسطینی خودمختاری کو تسلیم کریں، اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اپنی پریس کانفرنس میں سینٹریسٹ یش اتید پارٹی کے رہنما اور وزیر اعظم کے امیدوار یائر لاپڈ نے ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی جانب سے فلسطین کو 28 مئی کو موثر ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان پر اپنے تبصرے میںقومی سلامتی…

حج کی آمد، غلاف کعبہ کو3 میٹر اونچا کردیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حج کی آمد سے قبل حسب روایت غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا۔ غلاف کعبہ اونچا کرنے کے موقع پر منتظمین ، سعودی حکام اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت ماہرین اورتربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔حرمین شریفین کے امور کی نگراں انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں غلاف کعبہ اونچا کرنے کا منظر سیکڑوں عازمین نے دیکھا اوردعائیں کیں۔ غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کا مقصد حج کے دوران اسے کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔ غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپر رہے…

ناروے ، اسپین اور آئر لینڈ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

کوپن ہیگن(پاک ترک نیوز ) سپین، ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرلیا جس کا اطلاق 28 مئی سے ہوگا جب کہ اسرائیل نے جواب میں ان ممالک سے اپنے ایلچیوں کو واپس بلالیا۔ ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ اگر فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو مشرق وسطی میں قیام امن کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔گہر اسٹور نے پریس کانفرنس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا بنیادی حق حاصل ہے۔ ناروے کی طرف سے فلسطینی ریاست کو…

اسرائیلی وزیر کا اے پی نیوز ایجنسی سے قبضے میں لیا گیا سامان واپس کرنے کا حکم

تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیر نے اے پی نیوز ایجنسی سے قبضے میں لیا گیا سامان واپس کرنے کا حکم دیا۔ اسرائیل کے وزیر مواصلات نے حکم دیا ہے کہ جنوبی اسرائیل میں خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سے قبضے میں لیا گیا کیمرہ اور نشریاتی سامان واپس کر دیا جائے۔ اسرائیلی حکام نے منگل کو امریکی نیوز آرگنائزیشن سے یہ اشیاء ضبط کر لی تھیں اور اس پر قطری میڈیا نیٹ ورک الجزیرہ کو تصاویر فراہم کر کے میڈیا کے ایک نئے قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔ اسرائیل کی جانب سے آلات ضبط کرنے کے…

ایرانی صدر کی وفات، اقوامِ متحدہ میں ایک منٹ کی خاموشی پر اسرائیل کی تنقید

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی پر اسرائیلی مندوب نے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیر کو منعقدہ اجلاس کے آغاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے پر اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے مندوبین نے کھڑے ہو کر ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی تھی۔ امریکا کے مندوب نے بھی اس دوران کھڑے ہوکر تعزیت کا…

شام کی خاتون اول میں خون کے کینسر کی تشخیص

دمشق(پاک ترک نیوز) شام کی خاتون اول اسما الاسد میں خون کے کینسر کی تشخیص ہو گئی۔طبی ماہرین نے خاتون اول کو تمام مصروفیات روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔ شام کی خاتون اول اسما الاسد میں خون کے کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد طبی ماہرین نے خاتون اول کو تمام مصروفیات ترک کرنے کی ہدایت کر دیں۔شام کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ خاتون اول اسما الاسد خون کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ خاتون اول ایک خصوصی طریقہ علاج سے گزریں گی جس میں انفیکشن سے بچنے کے لیے سماجی دوری کی ضرورت ہوتی ہے۔ 48 سالہ اسما…

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

تہران (پاک ترک نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقاء کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران لائی گئیں، ایئرپورٹ پر جاں بحق ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی۔ ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضا علیہ اسلام کے احاطے میں کی جائیگی۔…

پاکستان جون میں 8ویں بار منتخب ہو کر سلامتی کونسل کی نشست دسمبر میں سنبھالے گا

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) پاکستان اقوام متحدہ میں ایشیا پیسیفک گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل ممبر کے طور پر آٹھویں مرتبہ شامل ہونے والا ہے۔اور یہ واحد الیکشن ہے جہاں دونوں ملک ایک ہی گروپ کا رکن ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کو ووٹ دیتے ہیں۔ پاکستان کولمبیا کے ساتھ مل کر سات بار سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوا۔ اسکی سیکورٹی کونسل کے رکن کے طور پر آخری مدت 2013 تھی۔جبکہ پاکستان ان ممالک میں بھی شامل ہے جن کا ایک سفارتکار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے…

پاکستان سے سعودی عرب کو آئی ٹی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ،ماہانہ 30کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت نے پاکستان کی معیشت میں تبدیلی لانے کی اپنی حقیقی صلاحیت کو ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے اور سعودی عرب کو آئی ٹی کی برآمدات حوصلہ افزا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو جو اپریل 2024 میں 310 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن(پاشا)کی جاری کردہ معلومات کے مطابق پاکستانی سافٹ وئیر بنانے والی کمپنیوں کے سعودی کمپنیوں کے ساتھ ماہانہ کی کی بنیاد پر ہونے والے معاہدوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔…

سعودی عرب نے 20 کار ساز کمپنیوں کی درآمدات پر پابندی عائد کردی

جدہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے 20 کار ساز کمپنیوں کی درآمدات پر پابندی لگا دی ہے۔ سعودی عرب کے حکام نے 20 کار ساز اداروں سے مملکت میں گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگا دی کیونکہ وہ مقررہ وقت کے اندر 2024 کی سپلائی پلان جمع کرانے میں ناکام رہے۔ سعودی اسٹینڈرڈز، میٹرولوجی اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن اور سعودی پورٹس اتھارٹی نے جسے ماوانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے 20 کار ساز اداروں کی مصنوعات پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کار ساز ادارے مقررہ وقت کے اندر موجودہ سال 2024 کے لیے…

سعودی عرب نے 24مئی سے 26جون تک حج پرمٹ ہولڈرز پر عمرہ اجازت نامے پر پابندی عائد لگا دی

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے 24 مئی سے 26 جون تک حج پرمٹ ہولڈرز کیلئے عمرہ اجازت نامے پر پابندی لگا دی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ 24 مئی سے 26 جون تک عمرہ پرمٹ صرف ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جن کے پاس تصدیق شدہ حج پرمٹ ہے۔ اس اقدام کا مقصد حج کے موسم کے دوران مکہ میں عازمین کی آمد کو منظم کرنا اور تمام حاضرین کے لیے ایک ہموار تجربہ کو یقینی بنانا ہے۔ مزید برآں، وزارت داخلہ 2 جون سے 20 جون 2024 تک حج اجازت نامے کے بغیر مکہ میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص پر 10,000…

ایرانی صدر کی آخری رسومات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا،تدفین جمعہ کو ہوگی

تہران(پاک ترک نیوز) ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعے کی شب مشہد میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں کی جائے گی۔ صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات کا آغاز تبریز سے شروع ہوگا۔ قم، تبریز، تہران اور مشہد میں جلوس برآمد کیے جائیں گے۔دارالحکومت تہران میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ بدھ کا ادا کی جائے گی۔ ایرانی صدر اور دیگر کی نماز جنازہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پڑھائیں گے۔ایران کے صدر کی آخری…

فضائی حادثات میں جاں بحق ہونے والے صدور

لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا بھر میں فضائی حادثات میں جاں بحق ہونے والے حکومتی عہدیداروں میں کئی ممالک کے صدور بھی شامل ہیں، ان میں پاکستانی سابق صدر ضیاء الحق، عراق کے سابق صدر عبدالسلام عارف اور برازیل کے نیورو ریموس کا نام قابلِ ذکر ہے۔ گزشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے باعث پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے حادثہ پیش آيا۔ حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کسی ملک کے صدر کا فضائی حادثے میں…

فضائی حادثات میں جاں بحق ہونے والے صدور

لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا بھر میں فضائی حادثات میں جاں بحق ہونے والے حکومتی عہدیداروں میں کئی ممالک کے صدور بھی شامل ہیں، ان میں پاکستانی سابق صدر ضیاء الحق، عراق کے سابق صدر عبدالسلام عارف اور برازیل کے نیورو ریموس کا نام قابلِ ذکر ہے۔ گزشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے باعث پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے حادثہ پیش آيا۔ حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کسی ملک کے صدر کا فضائی حادثے میں…

محمد مخبر دو ماہ کیلئے ایران کے عبوری صدر مقرر

تہران (پاک ترک نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ملک کے نائب صدر محمد مخبر نے دو ماہ کے لیے ملک کی صدارت سنبھال لی ہے۔ محمد مخبر کی بطور عبوری صدر تقرری کا اعلان پیر کو ملک کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ ایران کے آئین کے مطابق ملک میں 50 دن کے اندر دوبارہ صدارتی انتخاب کروایا جائے گا، اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے آرٹیکل 131 کے مطابق صدر کی موت کی صورت میں، ان کا نائب ’قیادت کی منظوری سے، اپنے اختیارات اور ذمہ…

ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

تہران (پاک ترک نیوز) ایرانی میڈیا نے صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں، تاہم سرکاری سطح پر اس کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ آج صبح مل جانے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں تھیں۔ حادثے کی وجہ بارش اور شدید دھند…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More