راولپنڈی(پاک ترک نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی اور صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے نے صدر مملکت کو ملکی سکیورٹی صورتحال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بتایا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ صدر مملکت نے قومی سرحدوں کے دفاع ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پورا اعتماد ہے کہ سیکورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکورٹی چیلنجزپر کامیابی سے قابو لیں گی۔