چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین قومی احتساب بیورو آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ وہ اس ماحول میں کام نہیں کر سکتے۔
آفتاب سلطان نے کسی کی خواہش پر کام کرنے سے انکار کردیا تھا، وہ نہیں چاہتے تھےکہ وہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی طرح کا کردار ادا کریں۔
آفتاب سلطان پر کچھ گرفتاریوں کے لیے دباؤ تھا لیکن انہوں نےگرفتاریوں سے انکار کر دیا۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان پر ایک ماہ سے شدید دباؤ تھا۔ آفتاب سلطان کو 21 جولائی 2022ء کو چیئرمین نیب لگایا تیا تھا۔
واضح رہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے آفیسر ہیں، آفتاب سلطان ڈی جی آئی بی سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More