راولپنڈی (پاک ترک نیوز) نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو دوبارہ طلب کرلیا ۔
پی ٹی آئی چیئرمین اور ان اہلیہ بشری بی بی کو26 جون کو دن 11 بجے نیب راولپنڈی آفس میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے نوٹس میں نیب کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم آپ نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے کچھ سرکاری تحفوں کو فروخت کیا۔
آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،آپ کو 23 جون کو بھی طلب کیا گیا لیکن آپ پیش نہیں ہوئے۔
نیب نوٹس میں کہا گیا کہ بطور وزیراعظم آپ نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے کچھ تحفوں کو فروخت کیا، اس کے علاوہ آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔
یاد رہے کہ نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کی دو رکنی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس لے کر زمان پارک پہنچی۔
نوٹس میں پی ٹی آئی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کو 26 جون کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
نیب نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ جبکہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر نے طلبی کا سمن وصول کیا۔