چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دہشتگردی کے 3 مقدمات میں ضمانت خارج

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی گئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف درج 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں 2 اور تھانہ بہارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔ انسدد دہشت گردی عدالت کی جانب سے عمران خان کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کی گئیں۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانتیں خارج کردی تھیں۔
190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بھی احتساب عدالت اسلام آباد نے گزشتہ ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More