چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین ہیں اور رہیں گے، جیل میں وکلاء کے ذریعے چیئرمین سے رابطہ ہو گا تو رہنمائی لیتے رہیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ راجہ ریاض من پسند اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ ایک ہی جان اور دو قالب ہیں، نگران وزیراعظم کا فیصلہ لندن سے آئے گا۔توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں کافی قانونی سقم ہیں، چیلنج کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری کے نتائج مئی میں آ چکے تھے، مشاورت سنت بھی ہے، اس میں برکت بھی ہے اور یہ جمہوریت بھی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندی الیکشن میں تاخیر کی حکمت عملی ہو سکتی ہے، حکومتی حلیف بی این پی مینگل نے مردم شماری کو مسترد کیا، سپریم کورٹ بار نے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے باہر نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوتے ہیں، جو فیصلہ آیا ہے اسے ہم چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More