چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو گرفتارکرلیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو دہشت گردی کیس میں گرفتار کرلیا گیا ۔
ایڈوکیٹ حسان نیازی کی گرفتاری پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے ٹوئٹ میں بتایا کہ تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں حسان نیازی اور حیدر مجید ایڈوکیٹ کو گرفتاری کیا گیا ہے۔نعیم حیدر پنجوتہ نے کہا کہ آج انسداد دہشت گردی عدالت میں دونوں کو پیش کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے وکیل زبیر کسانہ کے گھر چھاپے کے خلاف وکلاء نے لاہور کی سیشن کورٹ کے دورازے بند کر دیے۔ وکلاء سیشن کورٹ کے دورازے بند کرکے احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
وکلاء نے سائلین اور پولیس اہلکاروں کو بھی عدالتوں میں جانے سے روک دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More