چیمپئنز ٹرافی 2025مکمل طور پر پاکستان میں ہوگی، پی سی بی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کا کہناہے کہ چیمپئنز 2025ٹرافی مکمل طور پر پاکستان میں ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں اپنے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے تقریباً 17 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) نے ہفتے کے روز لاہور میں ایک اجلاس میں فنڈز کی منظوری دی، جہاں خواتین کی کرکٹ پر خرچ کرنے کے لیے مزید 240 ملین روپے مختص کیے گئے۔خواتین کرکٹ کیلئے گزشتہ بجٹ میں منظور کیے گئے 70 ملین روپے مختص کئے گئے تھے ۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی بی او جی ممبران کو بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی مکمل طور پر پاکستان میں منعقد ہوگی ۔اس ماہ کے آخر میں کولمبو میں آئی سی سی کی سالانہ بورڈ میٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ میٹنگ بنیادی طور پر 2024-25 کے لیے پی سی بی کے بجٹ کی منظوری کے لیے منعقد کی گئی تھی جس میں پاکستان نے سیزن میں بنگلہ دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنے کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سہ فریقی سیریز اور آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا دورہ بھی کرنا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More