چودھری پرویز الہٰی کو آج گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا

گوجرانوالہ(پاک ترک نیوز) تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو آج اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کو ترقیاتی سکیموں میں 2 ارب روپے مبینہ رشوت لینے کے الزام میں آج اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا۔رہائی ہوتے ہی انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کر کے اینٹی کرپشن ٹیم گوجرانوالہ لے گئی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More