گال ٹیسٹ؛ پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیدی

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے لنکن ٹائیگرز کو 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
گال ٹیسٹ کے آخری روز 131رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ،آخری روز کپتان بابر اعظم نے 6جبکہ امام الحق 25رنز کے ساتھ کریز پر آئے اس وقت پاکستان کا تین وکٹوں پر سکور 39رنز تھا ۔
بابراعظم 24 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، 122 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گری، سعود شکیل دوسری اننگز میں 30 رنز بنا سکے، پہلی اننگز میں ان کے 208 رنز نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 50 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، سرفراز احمد 1 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ان کے بعد آغا سلمان آئے انہوں نے 6 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح پاکستان نے 131 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More