چیف جسٹس کا عام انتخابات اور فوجی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے عام انتخابات اور فوجی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بڑے کیسز کی سماعت کرنے کا فیصلہ ہوگیا، چیف جسٹس نے عام انتخابات اور فوجی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ دیدیا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون پر فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے اب تک اہم مقدمات کی سماعت نہیں ہو رہی تھی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پاک عرب ریفائنری ملازمین کیس پر سماعت کی۔ملازمین کے وکیل نے استدعا کی کہ پاک عرب ریفائنری ملازمین کا کیس 15 دن کے بعد مقرر کر دیں۔
التوا کی استدعا پر چیف جسٹس نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں عام انتخابات اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس مقرر ہونے والے ہیں،سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں جس کے دوران دیگر کیسز سننا مشکل ہو گا،اس کیس کو دو ماہ بعد مقرر کریں گے۔
سپریم کورٹ نے پاک عرب ریفائنری کے کیس کو دو ماہ کے لیے ملتوی کر دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More