چیف سلیکٹر محمد وسیم برطرف

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا۔
انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار کلین سوئپ شکست کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا گیا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا چارج سنبھال چکے ہیں۔
محمد وسیم کو سال 2020 میں قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا، انہوں نے سال 1996 سے 2000 تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 18 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم کو بدترین شکست ہوئی تھی جس کے بعد چیف سلیکٹر غلط فیصلوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی 2019 کے آئین کو منسوخ کرنے اور سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی کو محکمانہ ڈھانچے کی بحالی پر کام کرنے کے مکمل اختیارات دینے کے بعد رمیز راجا اور ان کے بورڈ کو ہٹا دیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More