چین :سڑک کا ایک حصہ منہدم ہونے سے 24افراد ہلاک ،متعدد زخمی

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں سڑک کا ایک حصہ منہدم ہونے سے 24 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔سڑک منہدم ہونے کے باعث 20 کے قریب گاڑیاں گہرائی میں جا گریں۔
چینی صوبے گوانگ دونگ میں سڑک کا ایک حصہ منہدم ہونے سے کئی گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شدید بارشوں کے باعث سڑک متاثر ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More