چین :مارکیٹ میں آتشزدگی سے 39 افراد ہلاک

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے جنوبی صوبے جیانگشی کے شہر شنیوسٹی میں مارکیٹ میں آتشزدگی سے 39 افراد ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
چین کے سرکاری میڈیا اور مقامی حکومت نے بتایا کہ شنیو سٹی میں اسٹریٹ شاپ میں آگ لگی اور ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
مقامی فائررسپانس ایمرجنسی ہیڈکوارٹرز نے بتایا کہ ضلع یوشوئی میں دوپہر کو تیانگونگنین ایونیو پر واقع زیرزمین دکان پر آگ لگی اور اس کے بعد زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔زیرزمین ایک انٹرنیٹ کیفے اور عمارت میں ایک ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم تھا اور وہی آگ بھڑک اٹھی۔
واضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے ملک میں بدترین آتشزدگی کے واقعات کے بعد حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس واقعات سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کریں اور عوام کا تحفظ یقینی بنائیں۔
چین میں گزشتہ برس اور حال ہی میں آتشزدگی کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں، جن میں صوبہ ہینان میں اسکول میں آگ لگنے سے 13 بچے ہلاک ہوئے تھے اور اس واقعے پر عملے کے 7 اراکین کو پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More