چین : کوئلے کی کان میں دھماکہ 10 کان کن ہلاک

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 10 کان کن ہلاک ہوگئے۔حادثہ چین کے وسطی صوبے ہینان میں پیش آیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق کان کے حادثے میں 6 کان کن زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے وقت کان میں 425 لوگ موجود تھے۔
کوئلے کی کان میں دھماکا کان سے گیس کے غیرمعمولی اخراج کے باعث ہوا۔ ملبے تلے دبے کان کنوں کی تلاش کے لیے ریسیکو آپریشن جاری ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More