چین نے پاکستان کے2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض مؤخر کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ مؤخر کرنے کی منظوری دے دی۔
چین نے پاکستان کیلئے قرضہ 2 سال کے لیے مؤخر کیا ہے۔ اس سلسلے میں چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طورپر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔
اس قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ تمام قرض معاہدوں کی مدت میں21 جولائی2023ء سے 30 جون 2025ء تک توسیع کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More