بوگوٹا(پاک ترک نیوز)
امریکہ کی جانب سے ارجنٹائن کو چینی ساختہ جے۔ ایف 17 لڑاکا طیاروں کا انتخاب نہ کرنے پر راضی کر نے کے بعد چین نے لاطینی امریکہ کی دفاعی ساز وسامان کی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں ۔اور اب چین اپنے مین بیٹل ٹینک(ایم بی ٹی)3000 ۔وی ٹی ۔4کو لاطینی امریکہ کےامریکی پچھواڑے میں کولمبیا کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
لاطینی امریکہ کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی وبا کے بعد جب امریکہ اپنے اندرونی مسائل کی بنا پر اپنے لاطینی امریکہ کے دوستوں کی مدد سے قاصر تھا۔ تب کولمبیا نے اپنی معیشت کو چلتا رکھنے اور ملازمتوں کی تخلیق کے لئے چینی فنانسنگ اور ٹھیکیداروں پر زیادہ انحصار کرنا شروع کیا۔ وباکے دوران، چین کولمبیا کو ویکسین بھیجنے والا پہلا ملک تھا۔جبکہ 2021 میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین کی مدد کے اعتراف میں کولمبیا کی حکومت نے صدر شی جن پنگ کو ویڈیو لنک کے ذریعے کولمبیا کے لوگوں سے تقریر کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔
چنانچہ دونوں ملکوں کے درمیان پچھلے تین برسوں میں تعلقات نمایاں بہتری آئی ہے اور رواں سال دونوں ملکوں نے اپنے باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں اپ گریڈ کیا ہے۔
امریکہ پر نظر رکھنے کے ساتھ، بیجنگ بوگوٹا کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے کیونکہ اس نے 2023 میں جنوبی امریکی ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کو ایک۔
رپورٹ کے مطابق چائنا نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن (نورینکو) جو چینی دفاعی صنعت کی ایک بڑی کمپنی ہے، نے حال ہی میں کولمبیا کو اپنے ایم بی ٹی3000 ۔وی ٹی ۔4ٹینک کی فروخت کی پیشکش کرتے ہوئے "ایک جرات مندانہ تجویز” پیش کی ہے۔ "یہ اقدام چین اور کولمبیا کے درمیان فوجی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور خطے میں فوجی طاقت کیصورتحال کو نمایاں طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔