چین نے قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے نیا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا

تائی یوان(پاک ترک نیوز)
چین نے قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی سے بچاؤ اور کمی کے لئے معلومات کی پیشگی دستیابی کے ذریعے مدد فراہم کرنے والا نیا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین نے آج بدھ کی صبح صوبہ شانزی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے تباہی میں کمی کے لیے ایک نیا سیٹلائٹ لانچ کیا ہے۔اس مصنوعی سیارے کو لانگ مارچ-2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 53منٹ پر لانچ کیا گیا اور وہ اب اپنےطے شدہ مدار میں داخل ہوچکا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مصنوعی سیارے کو خلا مین پہنچانے کے لئےیہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 482 واں کامیاب مشن تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More