چین :ایک چارج میں 2100کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنیوالی نئی گاڑی متعارف

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین نے ایک چارج میں 2100کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنیوالی نئی گاڑی متعارف کروا دی۔
نئی (NEV) ویو BTDhایک چارج میں 2100کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ چینی کمپنی کی جانب سے پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے اپنی پانچویں جنریشن ڈی ایم (ڈول موڈ) ہائبرڈ ٹیکنالوجی جاری کی ہے۔
BYD کے چیئرمین وانگ چوانفو نے شمال مغربی چین کے صوبہ شانشی کے دارالحکومت ژیان میں ایک لانچنگ تقریب میں کہاکہ یہ گاڑیاں ایک چارج میں 2100کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہیں جبکہ BYD کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیاں 46.06 فیصد کی تھرمل کارکردگی، بجلی کی کمی کی حالت میں بھی 2.9 لیٹر فی 100 کلومیٹر ایندھن کی کھپت، اور ایک جامع رینج حاصل کرتے ہوئے کلیدی اشاریوں کی ایک سیریز میں عالمی سطح پر قیادت کر سکتی ہیں۔
ڈرائیونگ رینج مکمل طور پر چارج شدہ بیٹری اور پٹرول کے مکمل ٹینک والی گاڑیوں کی بنیاد پر قائم کی گئی تھی۔
تقریب میں، BYD نے نئی ٹیکنالوجی سے چلنے والے دو کاروں کے ماڈلز کی بھی نقاب کشائی کی، Qin L DM-i اور Seal 06 DM-i، جو روایتی کاروں کے ذریعے استعمال ہونے والے ایندھن کا صرف ایک تہائی استعمال کرتے ہیں اور رینج کو تین گنا کرتے ہیں۔ ان گایوں کی قیمتیں 99,800 یوآن (تقریباً 14,000 امریکی ڈالر) سے لے کر 139,800 یوآن تک ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More