چین طالبان سفیر کی اسناد قبول کرنے والا پہلا ملک

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین طالبان سفیر کی اسناد قبول کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں طلبان کے زیر انتظام افغانستان کے ایلچی کی اسناد کو قبول کر لیا۔ چینی صدر نے سرکاری تقریب میں افغان سفیر مولوی اسد اللہ کی سفارتی اسناد وصول کیں۔
سفارتی اسناد قبول کرنے کے بعد چین طالبان کے سفیر کو افغانستان کا جائز نمائندہ تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ مولوی اسد اللہ 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی بھی ملک میں افغانستان کے پہلے سرکاری طور پر تسلیم شدہ سفیر ہیں۔
یاد رہے کہ مولوی اسد اللہ نومبر 2023 کو بطور سفیر چین پہنچے تھے اور انہوں نے اپنی اسناد چین کی وزارت خارجہ کے پروٹوکولز کے سربراہ ہانگ لی کے سپرد کی تھیں۔ہانگ لی نے افغان سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے چین اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی ترقی میں ایک اہم قدم قرار دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More