بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کا شینزو 16خلائی جہاز چینی شہری سمیت 3افراد کو لیکر خلائی سٹیشن روانہ ہوگیا۔
چین نے شینزو 16 مشن خلائی سٹیشن کے لیے روانہ کر دیا۔Shenzhou-16 خلائی جہاز شمال مغربی چین میں صحرائے گوبی کے کنارے واقع جیوکوان لانچ سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:31 بجے (01:31 GMT) 2F راکٹ کے ذریعے روانہ ہوا۔
خلائی جہاز کے ذریعے چین کی جانب سے خلا میں جانیوالے چینی شہری بھی شامل ہیںسمیت 3خلابازوں کو خلائی سٹیشن پر پہنچایا جائے گا ۔یہ خلا باز تیانگونگ سٹیشن پر اس وقت سوار تین خلابازوں کی جگہ ذمہ داریاں انجام دیں گے ، جو اپنے چھ ماہ کے مشن کو مکمل کرنے کے بعد زمین پر واپس آئیں گے۔مرکز کے ڈائریکٹر زو لیپینگ نے کہا کہ لانچ ایک "مکمل کامیابی” تھی اور "خلائی مسافر اچھی حالت میں ہیں”۔
چین رواں عشرے کے آخر تک چاند پر بھی انسانی مشن بھیجنا کا ارادہ رکھتا ہے ۔