بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کی جانب سے پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے۔
کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے اور مسلم دنیا کے اہم ممالک ہیں، امید ہے پاک ایران اختلافات بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔
کراچی میں چینی قونصل جنرل یانگ یوڈونگ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے کہتے ہیں کہ اختلافات پر تحمل کریں،پاکستان اور ایران اپنے تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی اقدار کے مطابق آگے بڑھائیں۔
چین کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اچھے دوست پاکستان اور ایران سے کہتے ہیں ہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں، پاک ایران اختلافات دور کرنے کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پاک ایران تعلقات پُرامن طریقوں سے حل کیے جاسکتے ہیں، ہم دونوں ملکوں سے کہتے ہیں کہ وہ اختلافات پر تحمل کا مظاہرہ کریں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کئے تھے۔