چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزیدفروغ دینے کا خواہاں ہے، چینی وزیر خارجہ

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) چین کے وزیر خارجہ چن گانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزیدفروغ دینے کا خواہاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی سے ملاقات کی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات میں عالمی ایشو سمیت دیگر معاملات پر بات ہوئی۔
چینی وزیراعظم خارجہ کا کہنا تھا کہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، پاکستان کی بہترین مہمان نوازی کا مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزیدفروغ دینے کا خواہاں ہے،پاکستان اور چین سدا بہار دوست ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات سے آگاہ کیا ہے،چینی وزیر خارجہ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بعدچین اور پاکستان میں براہ راست کمرشل فلائٹ شروع ہوگئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا کامیاب دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو کو دورہ چین کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،شعبہ زراعت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،چین دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More