میونخ،آٹو موبائل شو میں چینی الیکٹرک گاڑیوں کی دھوم

میونخ (پاک ترک نیوز) جرمنی کے شہر میونخ میں آٹو موبائل شو کے دوران چینی گاڑیوں کی ہر طرف دھوم دکھائی دے رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں الیکٹرک گاڑیوں کے شو کے دوران چینی گاڑیوں اور آلات کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔
گزشتہ برس کے مقابلے میں چینی برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی تعداد میں تقریباً دوگنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بیٹری اور دیگر آلات کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس سال کے ایونٹ میں تقریباً 41% نمائش کنندگان کا تعلق ایشیا میں ہے، چینی کمپنیوں کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ان کمپنیوں میں BYD، CATL اور XPeng شامل ہیں۔
رینالٹ کے انجینئرنگ سربراہ گیلس لی بورگن نے صحافیوں کو بتایا کہ یورپ کو چین کے سامنے میکرو اکنامک نقطہ نظر سے محتاط ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ بیٹری سپلائی میں چینی کمپنیوں کو واضح برتری نظر آ رہی ہے ۔
جرمن کار ساز اور سپلائرز اور چین کے لیپ موٹرز اور ہورائزن روبوٹکس شامل ہیں آئی اے اے موبائل شو میں پہلی بار چین سے باہر چینی ای وی کانفرنس میں شریک ہیں ۔
کانفرنس میں قیمت پر مسابقت ایک اہم موضوع ہو گا، جس میں ٹیسلا اپنے اپ گریڈ شدہ ماڈل 3 کو اکتوبر میں یورپ میں 42,990 یورو ($46,400) میں فروخت کے لیے پیش کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More