اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چین کے وزیر خارجہ چن گانگ آج 2روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، وہ آج اسلام آباد پہنچیں گے۔چینی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر آ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ سربراہی میں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ ہوں گے جہاں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
دونوں فریق موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ کی پائیدار مدت کی توثیق کریں گے، پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چینی وزیر خارجہ 6 مئی کو اسلام آباد میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں بھی شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کا تیسرا دور جولائی 2021 میں چین کے شہر چینگڈو میں ہوا تھا۔