چاند کے دور دراز علاقے پر اترنے والے چینی خلائی جہاز کی زمین پر واپسی

بیجنگ (پاک ترک نیوز)
انسانی تاریخ میں پہلی بارایک پیچیدہ تکنیکی مشن کے کامیاب اختتام کے ساتھ چاند سے نمونے لےکر چین کا خلائی جہاز چانگ ای۔6 زمین پر واپس آگیا ہے۔
چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چانگ ای 6 خلائی جہاز کا لینڈنگ ماڈیول اندرونی منگولیا میں پہلے سے طے شدہ جگہ پر منگل کے روززمین پر اترا۔ چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے مشن کو "مکمل کامیابی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چاندکے دور دراز علاقے سے پہلی بار مٹی اورپتھروں کے نمونے لے کر آیا ہے۔یہ نمومے چاند کے اس علاقے کے ہیں جس کے بارے مین انسان کی معلومات انتہائی محدود ہیں۔ چنانچہ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس پر تحقیق کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ کیونکہ اس کی ناہموار خصوصیات قدیم لاوے کے بہاؤ کی وجہ سے قریب کی طرف سے کم ہموار ہوتی ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ وہاں سے حاصل کیا گیا مواد ہمیں چاند کے اس حصے کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ خصوصاً یہ جاننے میں چاند کیسے بنتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کا ارتقا کیسے ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ چانگ ای ۔6نے 3 مئی کو ہینان کے جزیرے کے ایک خلائی مرکز سے اڑان بھری اور تقریباً ایک ماہ بعد چاند کے بہت بڑے قطب جنوبی-آٹکن بیسن میں اترا۔جہاں اس نے نمونے لینے کے لیے ایک ڈرل اور روبوٹک بازو کا استعمال کیا۔ پوک مارک کی سطح کے کچھ شاٹس کھینچے اور سرمئی مٹی میں بیسالٹ سے بنا چینی جھنڈا لگایا۔تب اپنے مشن کی تکمیل پر 4 جون کو،زمین پرواپسی کے اپنے سفر کا آغاز کیاجس کا اختتام 25جون کو چانگ ای ۔6کے لیندنگ میڈیول کے کامیابی کے ساتھ زمین پر اترنے کے ساتھ ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More