کرس ووکس آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

دبئی (پاک ترک نیوز) انگلش فاسٹ بائولر کرکس ووکس جولائی کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے قرار پائے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دائیں ہاتھ کے انگلینڈ کے تیز گیند باز کرس ووکس کو ان ایشز کارکردگی پر جولائی 2023 کے لئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں ۔
ان کا مقابلہ ان کے ہم وطن زاک کرولی اور نیدر لیڈ کے سٹار آل رائکنڈر باس ڈی لیڈ سے تھا ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ووکس کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت اچھا ہے کہ جولائی کیلئے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی مِن قرار پایا ، ایشز کی کارکردگی ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے لہٰذا کوئی بھی انفرادی ایوارڈ ٹیم ورک کے بغیر ناممکن ہے لیکن اس کے باوجود پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ (خاص طور پر جب وہ پبلک ووٹ ہو) بہت اچھا لگتا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئے آسٹریلیا کی آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کا انتخاب کیا گیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More