اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر کی منظوری کا عمل جاری ہے۔
قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے اجلاس میں وزیرخزانہ اورسینیٹر اورنگزیب مطالبات زر منظوری کے لیے پیش کررہے ہیں۔
ایوان نے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کا 14 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا، اس کے علاوہ کابینہ کا 3 ارب 51 کروڑ 89 لاکھ سے زائد کے مطالبہ زر منظور دی گئی۔شعبہ ہوا بازی کا 4 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کرلیا۔
شعبہ کابینہ کا 3 ارب 33 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا جب کہ ہنگامی امداد اور بحالی کے لیے 8 ارب 89 کروڑ 34 لاکھ کے مطالبہ زر منظور ہوئے۔
واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنشن اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی، ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہر قیمت پر آگے بڑھائیں گے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں سادگی اور کفایت شعاری لائیں گے، سٹیشنری، دودھ، ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اور خیراتی ہسپتالوں سمیت بعض ضروری اشیاء پر ٹیکس استثنیٰ برقرار رکھا جائے گا۔