موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیر اعظم انوا ر الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اٹھائیسویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز COP28 کے حوالے سے بین الوزارتی جائزہ اجلاس ہوا ۔
وزیراعطم متحدہ عرب امارات میں ہونے والی اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز کے یکم اور دو دسمبر کو ہائے لیول سیگمینٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتےہوئےنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔پاکستان اپنی ماحولیاتی سفارتکاری سے عالمی ماحولیاتی بحث میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی بڑھانے میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔
گزشتہ برس موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان کی ایک تہائی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی۔پاکستان کے تمام ادارے تباہ کن سیلاب کے بعد بہترین انداز میں تعمیر نو کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کوپ 28 میں کلائمیٹ فنانس اور دیگر متعلقہ معاملات پر پاکستان کا موقف اچھےطریقے سے پیش کرنے کے لئے ادارے بھر پور تیاری کریں ۔
اجلاس میں نگران وفاقی وزراء برائے خزانہ، خارجہ، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، منصوبہ بندی اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More