پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ؛ گیری کرسٹن، لیوک رونچی نے وقت مانگ لیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ ،گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے وقت مانگ لیا ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کوچنگ اسٹاف کا فیصلہ اگلے ہفتے تک کرلیا جائے گا۔غیرملکی کوچز گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سےقبل وقت مانگ لیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ ان دنوں کاکول میں جاری ہے تو دوسری طرف پی سی بی حکام کو ماہر کوچز کی تلاش ہے۔
جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی سے پی سی بی کی بات چیت چل رہی ہے، ان دونوں کو طویل مدت کے معاہدے کی آفرز کی گئی ہیں۔
گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے اپنے جواب سے آگاہ کرنے کیلئے کچھ وقت مانگا ہے تاکہ اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ مشاورت کی جاسکے۔
غیرملکی کوچز کے ساتھ ملکی کوچز کی خدمات بھی قومی ٹیم کیلئے حاصل کی جائیں گی اس سلسلے میں سعید اجمل اور عمر گل کا پہلے سے ہی بورڈ کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More