کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بارش کے باعث ایک بار پھر روک دیا گیا ۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل ہے تاہم خراب موسم کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔
پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ قومی ٹیم نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 12 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
کپتان بابراعظم 28 جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق 87 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے جارحانہ 47 گیندوں پر 51 اور امام الحق 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو اسھیتا فرنینڈو نے آؤٹ کیا۔