کولمبو ٹیسٹ؛ پاکستان کو سری لنکا کیخلاف 140رنز کی برتری حاصل

کولمبو(پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ کے تیسروز روز پاکستان نے سری لنکا کیخلاف تین وکٹوں پر 306رنز بنائےہیں ۔ اسے سری لنکا پر 140کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔
عبداللہ شفیق 154جبکہ سعود شکیل 48رنز بنا کر کریزپر موجود ہیں ۔
کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 178 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، کپتان بابراعظم 39 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی جانب سے اسھیتا فرنینڈو نے 2 جبکہ پرباتھ جے سوریا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More