کولمبو ٹیسٹ؛ سری لنکا 166رنز پر ڈھیر

کولمبو(پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 166رنز پر آل آئوٹ ہو گئی ۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر نہ ثابت ہوا اور پوری ٹیم 166رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا نے 51جبکہ چندیمیل نے 34رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ 3 اور شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔
یاد رہے کہ دو میچوں کی سیریز میں پاکستان کو سری لنکا پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More