لاہور اور کراچی سے حج پروازوں کا آغاز؛ اللہ کے مہمان حجاز مقدس روانہ

لاہور / کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ لاہور اور کراچی سے اللہ کے مہمان حجاز مقدس کے لیے روانہ ہو گئے۔
پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کے تحت لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 717 مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 329 عازمین حج سوار ہوئے۔ پی آئی اے کے چیف پروجیکٹ آفیسر خرم مشتاق نے ضیوف الرحمن کو حجاز مقدس روانہ کیا۔
پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 8 جون تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 جون سے ہو گا۔
کراچی سے بھی پہلی حج پرواز عازمین کو لے کر روانہ ہو گئی۔ نجی ائرلائن کی فلائٹ نمبر پی اے 176 ، 2 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوئی، جس میں 150 عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے۔
کراچی ہی سے نجی ائرلائن کی دوسری حج پرواز پی ایف 754 مدینہ منورہ کے لیے 180 عازمین کو لے کر 2 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More