صیہونی وزیر اعظم کی فضائی حملوں میں فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق۔ اسلامی دنیا کی مذمت

یروشلم (پاک ترک نیوز)
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہےکہ انہوں نے ایک ہفتہ قبل اسلامی جہاد گروپ کے کمانڈروں کوشہید کرنے کا حکم دیا تھا۔
نیتن یاہو نے یہ بیان سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد منگل کی شب دیا جس میں اسں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے گزشتہ ہفتے فلسطینی سرزمین سے راکٹ فائر کے جواب میں کیے گئے تھے۔
فلسطینی گروپوں نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی کی شہادت کے جواب میں غزہ سے اسرائیل پر راکٹوں کے بیراج فائر کیے تھے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ فضائی حملوں نے غزہ میںاسلامی جہادتنظیم کی قیادت کوختم دیا ہے۔ہم ایک مہم کے بیچ میں ہیں اور ہم کسی بھی امکان کے لیے تیار ہیں۔ میں اپنے دشمنوں کو مشورہ دیتا ہوںہمارے ساتھ گڑبڑ نہ کریں۔
وزارت صحت کے مطابق منگل کے روز غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 15 فلسطینی شہید اور 20 زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں چار بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔
غزہ میں فلسطینی دھڑوں نے اسرائیلی فضائی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس میں اسلامی جہاد گروپ کے تین اعلیٰ فوجی کمانڈرشہید ہو گئے تھے۔
کئی ممالک اور علاقائی اداروں نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کی ہے، جن میں ترکیہ، پاکستان، اردن، مصر، قطر، سعودی عرب، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More