برازاویل (پاک ترک نیوز )ڈی آر کانگو میں فوجی نے بیٹے کے جنازے میں فائرنگ سے بیوی سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کانگو کے شمال مشرقی کانگو میں پیش آیا جہاں ایک فوجی نے بیٹے کو پہنچنے سے پہلے دفن کرنے پر آخری رسومات میں شریک افراد پر فائرنگ کردی جس سے 13افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔
اٹوری صوبے کے فوجی ترجمان لیفٹیننٹ جولس نگونگو کاکہنا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ اتوری میں جھیل البرٹ کے کنارے واقع گاؤں نیاکووا میں پیش آیا ۔
مقامی گاؤں کے سربراہ باراکا موگووا آسکر نے بتایا کہ فوجی صوبے کے ایک اور گاؤں میں اپنی پوسٹ سے گھر پہنچا اور اپنے بیٹے کے سوگ میں جمع ہونے والے خاندان اور کمیونٹی کے افراد کو تلاش کیا، جو جمعرات کو قدرتی وجوہات کی وجہ سے مر گیا تھا۔