آئینی طور پر چودھری پرویزالٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہے،رانا ثنا

 

لاہور( پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئینی طور پر چودھری پرویز اٰلہٰی وزیر اعلی پنجاب نہیں رہے ،گورنر کی جانب سے انہیں آج ہی ڈی نوٹیفائی کیا جانا چاہئے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پرویزالہٰی اب آئینی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب نہیں۔گورنر کی جانب سے ڈی نوٹیفائی آج جاری ہونا چاہیے۔گورنر کی طرف سے نوٹیفکیشن ایک رسمی کارروائی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہنگامہ برپا کرنا چاہتی ہے۔ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب اپنی ذمہ داری نبھائیں۔اگر آج یہاں پر ہنگامہ آرائی کی گئی تو بندوبست کیاگیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا ۔گورنرکسی بھی وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں۔گورنر نے جو وقت لیا اس میں کوئی مضحکہ نہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کوئی سیاسی بحران نہیں،اگر ایسا ہواتو 2ماہ کے لیے گورنر راج ہوگا۔معاملات طے نہ ہوئے تو گورنر راج 6ماہ تک لگ جائے گا۔صدر مملکت کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنا ہوتاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلایاجائے گا۔فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر گورنر وفاق کو گورنر راج کے لیے خط لکھ سکتے ہیں۔وفاقی کابینہ کی منظور ی کے بعد گورنر راج لگ سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More