ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی

 

کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری دن میں انٹر بینک میں ڈالر 91 پیسے سستا ہو گیا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 284روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More