ٹھیکیداروں نے اس سال بیرون ملک $11 بلین مالیت کے سودے جیتے۔

استنبول(پاک ترک نیوز)

ترک ٹھیکیداروں نے اس سال اگست تک بیرون ملک11 ارب ڈالر مالیت کے سودے جیتے۔جو 162منصوبوں پر مشتمل ہیں۔

ترکیہ کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ترک کنٹریکٹرز کو 2023 کے پہلے آٹھ مہینوں میں بیرون ملک 11 ارب ڈالر کے 162 منصوبوں سے نوازا گیا ہے۔

2022 میں ترک کمپنیوں کو دیئے گئے معاہدوں کی مالیت 19.1 ارب ڈالر تھی، جو کہ روس یوکرین جنگ کے منفی اثرات کی وجہ سے اس سے پچھلے سال کے 30.8 بلین ڈالر سے کم ہے۔

جنوری-اگست کی مدت میں مقامی ٹھیکیداروں کی جانب سےحاصل کیے گئے منصوبوں کا اوسط سائز68 ملین ڈالر تھا۔

اس سال40 ترک کمپنیوں نے انجینرنگ کی ممتاز ٹاپ 250 بین الاقوامی ٹھیکیداروں کی فہرست میں جگہ بنائی۔یوں ترکیہنے فہرست میں شامل کمپنیوں کی تعداد کے لحاظ سے چین کے بعد اپنا دوسرا مقام برقرار رکھا، جس کی 81 کمپنیاں ہیں۔ امریکہ 39 ٹھیکیداروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

Rönesans اور Limak سرفہرست 50 بین الاقوامی ٹھیکیداروں میں شامل تھے۔

سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ترک کنٹریکٹرز کی بین الاقوامی آمدنی 18.9 ارب ڈالر تھی۔

عالمی تعمیراتی مارکیٹ میں مقامی کمپنیوں کا حصہ، جو 2022 میں 398 ارب ڈالر سے بڑھ کر 428.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

1972 سے اگست 2023 تک، ترک کنٹریکٹرز نے 135 ممالک میں کل 11,814 منصوبے حاصل کیے ہیں، جن کی کل مالیت 484 ارب ڈالر ہے۔

ترکی کی تعمیراتی فرموں کے لیے روس سب سے بڑی منڈی ہے۔ 1972 کے بعد سے، ترک کنٹریکٹرز نے اس ملک میں تقریباً 98 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے لگائے، اس کے بعد ترکمانستانمیں 50.9 ارب ڈالر اور عراق میں 33.3 ارب ڈالر کے منصوبے لگائے۔

ترک ٹھیکیداروں نے اپنی زیادہ تر آمدنی ہاؤسنگ پراجیکٹس سے حاصل کی یعنی 67 ارب ڈالر۔ جبکہ ہائی ویز/سرنگیں 65.6 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، اور انرجی پلانٹ کے منصوبوں سے کل 41 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More