راولپنڈی(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر متنازع انداز میں الیکشن کروانے کی کوشش کی جارہی ہے، اگریہ الیکشن ہوا تو تباہی کا سبب بنے گا، متنازع الیکشن ملک کو تباہی اورافراتفری کی طرف لے جائے گا۔
راولپنڈی میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے، الیکشن لڑ کر اور ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں، الیکشن ضرور ہوں لیکن وقت پر ہونے چاہئیں اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونے چاہئیں، اتحادی حکومت کو ضد اور ہٹ دھرمی قبول نہیں، عمران خان کی ضد نے ملک کو نقصان پہنچایا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 1971 کے انتخابات نے ملک کو دولخت کیا، 71 اور 77 کے الیکشن کے نتائج آج تک بھگت رہے ہیں۔