میری ٹائم آپریشنز کیلئے پاک بحریہ اور فضائیہ کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ،ائیر مارشل وقاص

لاہور(پاک ترک نیوز) پاک فضائیہ کے ایئر مارشل وقاص احمد سلہری نے کہاکہ میری ٹائم آپریشنز کو مزید بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ اور فضائیہ کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول وار کالج آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ائیر مارشل وقاص احمد سلہری کا پاکستان نیوی وار کالج میں خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سامان حرب کے حصول پر خصوصی توجہ رکھتی ہے ۔ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے موثر فضائی قوت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More