استنبول(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے مشہور ڈرامے ’کورولس عثمان‘ میں اداکاری کرنیوالے حقیقی زندگی میں بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کورولس عثمان کے سپاہی جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ ’بوسے ارسلان‘ اور ’جاگری سینسوئے‘ نے شادی کرلی ۔اداکار جوڑی کورولس عثمان کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے منگنی بھی کی تھی۔
اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔اداکارہ بوسے ارسلان نے سفید رنگ کا عروسی لباس جبکہ جاگری سینسوئے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔
بوسے ارسلان اور سینسوئے کی شادی میں کورولس عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک سمیت قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کورولس عثمان میں بھی میں بھی آئیگُل خاتون اور سپاہی جیرکوتائی یعنی بوسے ارسلان اور سینسوئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد شادی کرلیتے ہیں جس کے بعد حقیقی زندگی میں بھی جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہے۔